PDA

View Full Version : شہید کربلا پر سلام



سقراط
12-16-2010, 10:46 PM
سلام بحضور امام

سلام ان پر حبیب شہید کربلا کہتے ہیں
ضیائے قلب و عینِ مصطفےٰ کہتے ہیں

جنھوں نے جان دے کر کر دیا اسلام کو زندہ
ہے جن کی یاد سے اب تک خدا کا نام تابندہ

وہ جن کی ایک ٹھوکر سے رواں چشمے ہوں کوثر کے
رہے جو تین دن پیاسے مگر سائے میں خنجر کے

انہیں کی ذات والا باعثِ تکمیل ایماں ہے
لقب جن کا حسیں ابنِ علی شاہِ شہیداں ہے

نہ کیوں ہر حامی دین مُبین بھیجے سلام ان پر
فدا ہیں جان و دل سے دہر میں سب جان و مال ان پر

یہی وہ تھے جنہوں نے لاج رکھ لی اہلِ ایماں کی
بڑھا دی دہر میں توقیر ہر مردِ مسلماں کی

بلا شک عام انسانوں سے اونچا ہے مقام ان کا

زمانے کے لئے درسِ مکمل ہے پیام ان کا

انھوں نے کر دیا ظاہر حقیقت کس کو کہتے ہیں
شہادت کا ہے کیا مطلب، شہادت کس کو کہتے ہیں

کبھی روکے سے بھی طوفان صداقت رُک نہیں سکتا
کسی کا سر کسی انساں کے آگے جھک نہیں سکتا

تانیہ
12-20-2010, 09:24 PM
جزاک اللہ

pervaz khan
07-07-2012, 01:28 PM
جزاک اللہ

بےباک
11-19-2012, 08:18 AM
سلام ان پر حبیب شہید کربلا کہتے ہیں
ضیائے قلب و عینِ مصطفےٰ کہتے ہیں

جنھوں نے جان دے کر کر دیا اسلام کو زندہ
ہے جن کی یاد سے اب تک خدا کا نام تابندہ


جزاک اللہ