PDA

View Full Version : حاملہ خاتون کا کار ایکسیڈنٹ کے بعد قومہ میں جانا اور دو سال کے بعد ایک معجزہ



جاذبہ
02-12-2014, 11:39 AM
زندگی میں کبھی کبھارانسان ایسے واقعات پڑھتا ہے جس سے انسانی دماغ دنگ رہ جاتا ہے جو اس کی سوچ سے ماوارہ ہوتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک واقعہ یہ خاتون کا ہے ۔ جنکا نام زھنگ رونگ زیانگ تھا ۔جو کہ ایک کار ایکسیڈنٹ میں اسوقت کومہ میں چلی گئیں جب وہ حمل سے تھیں ۔اس شدید ایکسیڈنٹ کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے شوہر کو بتایا کہ شاید یہ اب کبھی ٹھیک نہیں ہو پائیں ۔
اسکے ساتھ ساتھ انھوں سے یہ بھی تشخیص کیا کہ وہ حمل سے ہیں اور انکا بچہ نا قابل یقین طور پر بالکل صحیح سلامت ہے ۔اگلے پانچ مہینوں تک انکے شوہر انکی دیکھ بھال بڑے احسن انداز سے کرتے رہے ۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹر آپریشن کےذریعے بچےکی پیدائش کروانے میں کامیاب ہو گئے ۔ بچے کی پیدائش کے بعد وہ بچہ روزانہ اپنی ماں کے ساتھ بہت سارا وقت گزارتا ۔ ایک دن معجزانہ طور پر یہ خا تون اپنے بچے کی آواز سنکر اٹھ بیٹھیں۔ گو کہ وہ اب تک ہوش میں تھیں مگر پھر بھی اپنی غذا کو چبانے کے قابل نہیں تھیں ۔ مگر نگل ضرور سکتیں تھیں ۔
یہاں پر بھی انکے بیٹے جسکا نام گاؤ کن بو تھا اسی کی مدد کام آئی ۔ وہ اپنی ماں کو کھانا اپنے منہ سے چبا کر دیتا تھا ۔ماں بیٹے کی یہ انوکھی کہانی انتہائی حیران کن اور سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ پیار و محبت سے بہت سے ناممکن کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
1378
1379
1380


1381

بےباک
02-12-2014, 06:30 PM
سبحان اللہ ، اللہ اکبر
زبردست خبر آپ نے شئیر کی ،
شکریہ جاذبہ جی

تانیہ
02-12-2014, 07:02 PM
سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاذبہ
02-12-2014, 09:11 PM
شکریہ آپکا بے باک جی ہی ہی ہی th_smilie_schildth_smilie_schild