PDA

View Full Version : ویلنٹائن ڈے نے گلاب کو عالمی تجارت کا اہم حصہ بنا دیا



تانیہ
02-14-2014, 10:29 AM
http://dunya.com.pk/news/2014/February/02-14-14/news_big_images/310363_84103575.jpg.pagespeed.ce.2OAZ728M3b.jpg
دنیا بھر میں گلاب کا پھول محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ہر شاعر اور ادیب نے اسے اپنی شاعری اور تحریروں میں اظہارِ محبت کے طور پر پیش کیا لیکن اس کے باوجود گلاب کے پھولوں کی خریدوفروخت عالمی تجارت کا قابل ذکر حصہ کبھی نہیں رہی لیکن ویلنٹائن ڈے منانے والے پُرجوش لوگوں نے گلاب کے پھولوں کو عالمی تجارت کا اہم حصہ بنا دیا ہے ۔کیا آپ یقین کریں گے کہ 1950ء میں اس کاروبار کا عالمی حجم صرف 3 بلین ڈالر سے بھی کم تھا جو 1994ء میں 100 بلین ڈالر تک جاپہنچا اور اس وقت یہ 101.84 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔ہرسال ویلنٹائن ڈے پر دنیا بھر میں 13.19 ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں، صرف ویلنٹائن کارڈوں کی خریداری پر دنیا بھر میں 180 ملین ڈالر اور پھولوں کی خریداری پر 196 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ تحائف اور پارٹیوں پر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔85 فیصد خواتین اور 73 فیصد مرد ویلنٹائن کارڈ خریدتے ہیں۔اس وقت جو ممالک پھولوں کی تجارت میں نمایاں ہیں ان میں جاپان اور مغربی یورپ سب سے آگے جبکہ جرمنی 22 فیصد شرح سے دوسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کا اس تجارت میں 15 فیصد، انگلینڈ کا 10 فیصد، نیدرلینڈ کا 9 فیصد، اٹلی کا 5 فیصد اور سوئٹزر لینڈ کا 5 فیصد حصہ ہے ۔پاکستان میں بھی گزشتہ چند سالوں میں پھولوں کی باغبانی بڑی مقبول ہوئی ہے ۔ایک سروے کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور اوکاڑہ اس وقت پھولوں کی کاشت میں سب سے آگے ہیں جبکہ پتوکی اور نارووال دوسرے نمبر پر ہیں۔قصور اور راولپنڈی اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔صرف قصور میں 37 فیصد کاشتکاروں نے روایتی کھیتی باڑی ترک کرکے پھولوں کی کاشت کا پیشہ اختیار کیا ہے اسکی وجہ صرف اور صرف اس سے حاصل ہونے والی وہ آمدن ہے جو عام کاشت کاری سے حاصل نہیں ہوتی۔
روزنامہ دنیا (http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2014-02-14/310363#.Uv6Kqq6C_R4)

انجم رشید
02-15-2014, 10:21 AM
ہمیشہ ہی سرخ گلاب پسند کیا گیا ہے لیکن دوسرے رنگ بھی بہترین ہیں جیسے کالا گلاب جو کہ نایاب ہے نیلا پیلا سبز http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=QELPhttp://urdulook.info/imagehost/image.php?di=5RI8http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=OILHhttp://urdulook.info/imagehost/image.php?di=SYW7http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=IPVVhttp://urdulook.info/imagehost/image.php?di=627C

بےباک
02-16-2014, 09:04 AM
ما شاء اللہ ،
زبردست گلاب کے پھول دکھائے ،
ایک پھول کا اضافہ کر دیتا ہوں ، وہ ہے ملٹی کلر کا گلاب ،ست رنگا گلاب ۔ اصلی پھول ، زرعی ماہرین نے پیوند کاری اور جینیاتی تبدیلی سے اس کے بیج کو تیار کیا ہے ،
http://cache.desktopnexus.com/thumbnails/1289923-bigthumbnail.jpghttp://img.b2bage.com/photo/product27/749424/big-beautiful-hybrid-tea-roses-multicolor-perfume-flower.jpghttp://www.flixya.com/files-photo/d/a/r/darkcoder-2284519.jpg

تانیہ
02-16-2014, 09:34 PM
واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ زبردست

شاہنواز
02-16-2014, 10:02 PM
گلاب کو عالمی دنیا کی تجارت کا مرکز تو بنا دیا گیلا لیکن اس کی ناقدری کی انتہا ہوئی کہ گلاب کا پھول بھی اگر استعمال کیا جارہا ہے تو کس تہوار کی خاطر گلاب بھی اپنی اس بے قدری پر روتا ہوگا کہ کسی ااچھے تہوار پر استعمال کیا جائے نہ کہ ویلنٹائن ڈے جیسے