PDA

View Full Version : خواتین کے متعلق دلچسپ حقائق



سقراط
02-17-2014, 11:22 PM
دنیا بھر کی خواتین کی نفسیات جاننے کے لئے گزشتہ دنوں لندن میں تحقیق کی گئی جس کے مطابق سکاٹ لینڈ کی خواتین دیگر ملکوں کی خواتین کے مقابلے میں زیادہ کنجوس ہوتی ہیں ۔ شوہرمجازی خدا کے برابر ہوتا ہے تاہم جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائے یا نبھانے سے قاصر ہو جائے تو ذلت و خواری اس کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

شوہروں کی سب سے زیادہ پٹائی میں اٹلی خواتین سر فہرست ہیں۔

امریکوں کے بارے میں ایشیائی مثبت نظریہ نہیں رکھتے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ دھوکہ دہی میں امریکی خواتین ہی سب سے آگے ہیں ۔

گھومنے پھرنے کا شوق ہر عورت کو ہوتا ہے مگر دنیا بھر میں گھومنے پھرنے والی خواتین فرانسسی خواتین ہیں جو اپنی کمائی کا آدھا سیروتفریح کی نظر کر کے مطمئن ہوتی ہیں۔

ہمارے ہمسایہ ممالک کی خواتین میں اکثر مس ورلڈ اور مس یونیورس منتخب ہوتی ہیں تاہم چغل خوری میں وہ سب سے آگے ہیں ان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی اسی عنصر کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔

بدلتے وقت کے ساتھ ورکنگ ویمن لفظ عام ہوتا جا رہا ہے تاہم سپین میں سب سے زیادہ نوکری پیشہ ہیں۔

ایک وقت تھا جب کھیلوں کی دنیا پر مرد حضرات کا راج تھا مگر اب خواتین بھی کھیلوں میں بھی اپنی اہمیت دکھا رہی ہیں۔کھیلوں میں زیداہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ انٹرنیشنل لیول پر ہر گیم میں شمو لیت اختیار کرتیں ہیں اور سپورٹ کو زندگی کا اہم عنصر سمجھتی ہیں۔

بنت حوا کو صنف نازک بھی کہا گیا ہے، ہمدردی اور قربانی کے جذبے سے سرشار خواتین اکثر ہمارے معاشرے میں دکھائی دیتی ہیںتاہم سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کی خواتین نرم مزاج ہوتی ہیں وہ سخت مزاجی کو نا پسند کرتی ہیں اور اپنے روزمرہ زندگی کے معاملات کو قابل ستائش طریقے سے حل کرتی ہیں۔

سخت مزاجی اگرچہ مردوں کی خاصیت سمجھی جاتی ہےمگر ناروے سے تعلق رکھنے والی خواتین سخت مزاجی میں تمام ممالک سے بازی لے گئی ہیں۔

خاموش طبع اور سلجھی ہوئی لڑکیوں کو لوگوں کی کثیر تعداد پسند کرتی ہے مگر جدید دور میں ایسی لڑکیاں کم ہی نظر آتی ہیں۔تحقیق کے مطابق عرب خواتین کی زیادہ تر تعداد خاموش طبع ہوتی ہے۔وہ اپنے کام سے کام رکھنے پر ترجیح دیتی ہیں۔

جاپانی خواتین زیادہ ہلہ گلہ پسند کرنے والی ہوتی ہیں۔ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی تفریح کے طریقے ڈھونڈ ہی لیتی ہیں اور خاص کر اپنے تہواروں کو پورے جوش و جذبے سے منانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔

چین نے جلد ہی پوری دنیا میں اپنی اہمیت واضح کر دی ہے وہاں کے لوگ محنت مشقت سے کبھی نہیں گھبراتے اس لئے چینی خواتین بھی بہت سخت جان ہوتی ہیں۔گزشتہ دنوں ہونے والے ایک سروے میں اپنے بل بوتے پر دنیا کی امیر ترین خواتین میں شامل ہونے والی چینی خواتین سر فہرست تھیں۔جنہوں نے دن رات محنت کر کے بلند مقام حاصل کیا۔

پاکستانی خواتین کو فضول خرچی کرنیوالی خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے وہ شاپنگ کے دوران 70 فیصد اشیاء فضول خریدتی ہیں جنہیں بعد ازاں ضرورت میں کم ہی لایا جاتا ہے۔

بحوالہ سنڈے میگزین

بےباک
02-18-2014, 10:05 AM
شوہروں کی سب سے زیادہ پٹائی میں اٹلی خواتین سر فہرست ہیں۔
شکر ہے ہم اٹلی میں نہیں ہیں ،
http://i60.tinypic.com/vgj6h1.gif

تانیہ
02-18-2014, 05:06 PM
ہاہا بےباک جی
بہت مزےدار و دلچسپ شیئرنگ ہے سقراط جی ۔۔۔۔۔بہت خوب
http://i60.tinypic.com/vgj6h1.gif

saba
07-18-2014, 11:04 PM
کافی دلچسپ حقائق بیان کیے ہیں آپ نے۔ اب جو حضرات شادی شدہ ہیں وہ تو واقعی شکر کر رہے ہیں وہ اٹلی میں نہیں رہتے انکل جی کا ہی حال دیکھ لیں۔سب سے پہلے انہوں نے شکر ادا کیا۔ہاہاہاہاہا

نگار
07-20-2014, 11:03 AM
اپنی اپنی سوچ کی بات ہے ورنہ مرد اور عورت سے مار کھائے ، ایسے کو تو مرد کہنا بھی غلط ہوگا

منفرد اور دلچسپ معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ

shamsa ali
10-08-2015, 07:37 PM
بہت خوب ، سب ہی دلچسپ اور حیرت میں ڈالنے وال حقائق ہیں
شکریہ سقراط سر

انیسہ ظفر
10-29-2015, 12:25 AM
السلام و علیکم
کافی معلومات بھرا مراسلہ ھے پڑھ کر اچھا لگا

شاہنواز
10-30-2015, 06:58 PM
بہت خوب بہت اعلٰی جی معلوما ت پہنچانے کے لئے شکریہ