PDA

View Full Version : بھارتی گلوکار ہنس راج مسلمان ہو گیا



بےباک
02-19-2014, 09:50 AM
http://ummatpublication.com/2014/02/19/images/news-65.gif

تانیہ
02-19-2014, 04:12 PM
سبحان اللہ ماشاءاللہ بہت زبردست نیوز ملی واہ دل خوش ہو گیا
زبردست
جزاک اللہ
اللہ تعالی محمد یوسف کو ایمان پہ استقامت عطا فرمائے اور دین و دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں عطا فرمائے۔۔۔۔آمین

تانیہ
02-19-2014, 04:25 PM
http://www.naibaat.pk/wp-content/themes/naibaat/thumb.php?src=wp-content/uploads/2014/02/hans-raj-hans.jpg&w=640&h=300&zc=1&q=90 (http://www.naibaat.pk/wp-content/uploads/2014/02/hans-raj-hans.jpg)


لاہور: بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے مسلمان ہونے اور اپنا نام محمد یوسف رکھے جانے کی باقاعدہ تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت جلد مدینہ منورہ جانا چاہتا ہوں‘ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ‘پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو مزید قریب دیکھنا چاہتے ہیں۔

وہ منگل کے روز لاہور میوزیم میں آئی این پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعہ پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں ۔
ہنس راج ہنس
نئی بات (http://www.naibaat.pk/?p=76718~10)

شاہد نذیر
04-13-2014, 04:28 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہنس راج ہنس کے قبول اسلام کی یہ کہانی جھوٹی ہے یہ لیجئے ہنس راج ہنس کے قبول اسلام کی خبر غلط ہونے کا ثبوت

ممبئی ،20فروری(ایجنسی) رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پنجاب کے صوفی سنگر ہنس راج ہنس نے اسلام مذہب قبول کر لیا ہے . یہی نہیں ہنس نے مدینہ جانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے .خبروں کے مطابق اب ہنس کا نام محمد یوسف ہوگا۔ اگرچہ پروفیشنل طور پر یعنی موسیقی کی دنیا میں وہ ہنس راج ہنس کے نام سے ہی کام کریں گے .اگرچہ ہنس راج کے بیٹے یوراج ہنس نے ان خبروں سے مسترد کیا ہے . یوراج کا کہنا ہے ، ان کے والد نے مذہب تبدیل نہیں کیا ہے۔ وہ اپنے گھر جالندھر میں ہی ہیں . فی الحال ان کی طبیعت صحیح نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ کسی سے بات نہیں کر سکتے .قابل ذکر ہے کہ جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ہنس نے چھوٹی عمر سے ہی گائیکی شروع کر دی تھی .ہنس نے بالی ووڈ میں ’کچے دھاگے‘ فلم سے شر وعات کی۔

خبر کا ربط (http://etemaaddaily.com/index.php?page=%D9%81%D9%84%D9%85+%D9%88+%D8%AA%D9 %81%D8%B1%DB%8C%D8%AD&pageid=4&subpageid=15&id=12666)

شاہد نذیر
04-13-2014, 04:30 PM
روزنامہ دنیا نے اپنے سنڈے میگزین میں ایک مضمون ’’دو دل مل رہے ہیں مگر چپکے چپکے‘‘ میں یہ وضاحت کی ہے کہ ہنس راج ہنس کے قبول اسلام کی خبریں اخبارات میں چھپی تھیں لیکن پھر ان خبروں کی تردید بھی اخبارات کی زینت بنیں۔ دیکھئے:

اس مرتبہ ہنس راج ہنس کی پاکستان یاترا میں ایک نیا موڑ آیا ۔ میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نیا نام محمد یوسف رکھ لیا ہے بعد میں اس خبر کی تردید بھی اخبارات میں چھپی۔ لاہورمیں قیام کے دوران انہوں نے جہاں ایک شومیں اپنی پرفارمنس کامظاہرہ کیا وہیں مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے ہنس کاکہنا تھا کہ’’ پاکستان میں مزید قیام کرنا چاہتا تھا لیکن بھارت میں کچھ ضروری کام کی وجہ سے اچانک واپس جانا پڑ رہا ہے۔ ایک صحافی نے مذاق میں کی گئی بات کواس انداز سے پیش کیا کہ جس کی وجہ سے خاصی پریشانی ہوئی۔ میں بزرگان دین کوماننے والا ہوں اورمیں اس کا متعدد بار ذکربھی کر چکا ہوں۔ میرے پاکستان آنے کا مقصد صرف پروگراموں میں پرفارم کرنا ہی نہیں ہے۔ کیونکہ میں بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرنے کیلئے جاتا رہتاہوں اوروہاں مجھے اچھا معاوضہ بھی دیا جاتاہے۔ لیکن پاکستان سے میری عقیدت کی دوبڑی وجوہات ہیں۔ ا یک توبزرگان دین کی درگاہیں اوردوسرا موسیقی کے مہان اساتذہ۔ اس مرتبہ بھی میری ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی اوربہت اچھا لگا۔ میں صوفیاء کرام کا ماننے والا ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا ہے اس لیے میں بھی اپنی گفتگوکے ذریعے امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتا ہوں لیکن اس کوکوئی اوررنگ دینا درست نہیں ۔ میں گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان آرہا ہوں اورمیڈیا سے وابستہ بہت سے لوگ اب میرے قریبی دوست ہیں۔میں مذہب اسلام کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے حوالے سے سامنے آنیوالی خبر ’’میں نے اسلام قبول کرلیا ہے‘‘ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ملاحظہ فرمائیں مکمل مضمون’’دو دل مل رہے ہیں مگر چپکے چپکے‘‘ (http://mag.dunya.com.pk/index.php/bollywood/1397/2014-03-09)

بےباک
04-14-2014, 02:18 PM
جزاک اللہ۔ آپ نے رہنمائی فرمائی ،
پھر بھی دعا ہے ، کہ اللہ تعالی اس کو ہدایت سے نوازے ، اور اللہ تعالی ہماری خامیوں کی اصلاح فرما دے
شکریہ ،