PDA

View Full Version : میری ڈائری



شاہنواز
02-26-2014, 06:06 PM
میری ڈائری کا پہلا ورق
آج میرے دل میں کچھ خیالات آرہے تھے میں ان خیالات میں سوچ رہا تھا کہ کیا جائے تو میرے اندر ایک آواز آئی کہ میں اپنے خیالات کو تحریر میں لاؤں اس وقت تو میرے پاس کوئی ڈائری نہیں تھی کہ میں اپنے دل کی بات صحفہ قرطاس پر بکھیرتا پھر اس کو محفوظ کرلیتا تو اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ اردو منظر پر ڈائری کے عنوانات کے تحت ایک سلسلہ شروع کروں ۔ ہم ہر عنوان پر ، کالم پر، خبروں پر تبصرہ کرتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں کیوں نہ کچھ ایسا بھی کی جائے کہ اپنے خیالات کو ان سے ہٹ کر ہلکا پھلکا انداز اپنایا جائےاور تو میں نے فوری طور پر اپنی ڈائری کے طور پر ڈائری لکھنے کا پروگرام بنا ڈالا اور اس وقت میں اس پر عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہوں اور اس دوران سوچ بھی رہا ہوں کہ زندگی کے کن لمحات کو اس میں قید کیا جائے کہ یہ امر ہوجائے اور میرے یہ الفاظ انمٹ ہوجائے اس وقت میرے ذہن میں جو کچھ آرہا ہے وہ کمپیوٹر کی اسکرین پر اتارتا جارہا ہوں اور یہ الفاظ امر ہوتے جارہے ہیں ۔ میں کبھی اپنی گزری ہوئی زندگی کی جانب دیکھتا ہوں اور کچھ آنے والی زندگی کے بارے میں اندازے لگانے کی ناکام کوشش کرتا ہوں اس کی وجہ وہی ہے کہ میں جو سوچتا ہوں اس کے الٹ ہی ہوتا ہے ہاں دوسروں کے بارے میں میرے اندازے ضرور درست ثابت ہوجاتے ہیں، زندگی میں کیا کھویا کیا پایا؟ یہ سوال اپنی جگہ ہے اور رہے گا کوئی بھی اس سوال کا مناسب جواب دینے سے معذور ہے ۔

شاہنواز
02-27-2014, 11:59 PM
میری ڈائری کا دوسرا ورق
میں آج کچھ الجھن کا شکار ہوں زندگی میں اتنے حادثات کا شکار ہوچکا ہوں کہ مزید متحمل نہیں ہونا چاہتا
لیکن جانے انجانے مجھ سے یہ سرزد ہوجاتے ہیں ۔ میری سمجھ نہیں آتا کہ کیوں آج میرا سا را دن اسی الجھن
میں اکیلے سوچتے میں گزر گیا ۔ آج پتہ نہیں دن ہی ایسا تھا دوپہر ایک بجے سے لائٹ نہیں تھی اور ایک عجیب
سی سوگواریت سی چھائی ہوئی تھی فضاء میں اور جوں وقت گزرتا گیا اور اندھیر پھیلتا چلاگیا سونے پہ سہاگہ کہ گیس بھی
ندارت بس کمبل منہ چھپائے لیٹا رہا اور اپنا تجزیہ کرتا رہا میں نے سنبھلنے کی پوری کوشش کی اپنے اوپر سے یہ
جما ہوا جمود اتارنے کی پوری کوشش کی لیکن اندھیرا زیادہ تھا اور کچھ کرنے کو جی نہیں کررہا تھا ذہن بوجھل
بوجھل سا تھا ساتھ نہیں دے رہا تھا لیکن جیسے ہی لائٹ قریباٖ 8 بجے تک تو پھر زندگی کا احسا س جاگا اور میں
ایک عزم کے ساتھ بلب کی جگمگاتی روشنی میں ایک نئے عزم کے ساتھ اٹھا اور اپنے آپ کو سنبھالا۔

جاذبہ
02-28-2014, 05:36 PM
بہت خوب شاہنواز صاحب بہت اچھا انداز ہے ۔ اسی طرح لکھتے رہیں پڑھنے میں مزا آرہا ہے ۔ آپکی ڈائرئ کا پہلے ورق میں آپ نے تحریر کیا کہ آپ جو اپنے بارے میں سوچتے ہیں اسکے بر عکس ہو جاتا ہے اور دوسرے کے لیئے جو سوچتے ہیں ویسا ہو جاتا ہے - کبھی آپ نے اپنی اس سوچ کے فرق کو محسوس کیا ۔ کہ جب آپ دوسروں کے لیئے
سوچتے ہونگے تو سوچ کتنی پختہ ہوتی ہے کہ ہاں واقعی ایسا ہو جائیگا پر اپنے لئے دہ یقین نہیں ہوتا ہے - ایسا ہے کیا؟

شاہنواز
03-01-2014, 02:04 AM
بہت خوب شاہنواز صاحب بہت اچھا انداز ہے ۔ اسی طرح لکھتے رہیں پڑھنے میں مزا آرہا ہے ۔ آپکی ڈائرئ کا پہلے ورق میں آپ نے تحریر کیا کہ آپ جو اپنے بارے میں سوچتے ہیں اسکے بر عکس ہو جاتا ہے اور دوسرے کے لیئے جو سوچتے ہیں ویسا ہو جاتا ہے - کبھی آپ نے اپنی اس سوچ کے فرق کو محسوس کیا ۔ کہ جب آپ دوسروں کے لیئے
سوچتے ہونگے تو سوچ کتنی پختہ ہوتی ہے کہ ہاں واقعی ایسا ہو جائیگا پر اپنے لئے دہ یقین نہیں ہوتا ہے - ایسا ہے کیا؟
پیاری بہن جاذبہ جی میں اسی کی تلاش میں ہوں اور میں یہ گتھی سلجھانے کے چکر میں ہوں کہ ایسا کیوں ہے انشاءاللہ میری ڈائری کے آئندہ ایسے ورقات میں آپ سب کی مدد سے مجھے ان سوالات کا جواب مل جائے

شاہنواز
03-01-2014, 03:38 PM
میری ڈائری کا تیسرا ورق

میری ڈائری کا تیسرا ورق مجھے جاذبہ جی نے کہا کہ کبھی آپ نے ایسا سوچا کہ جو آپ دوسروں کے لئے سوچتے ہو وہ ہوجاتا ہے اور اپنے بارےمیں سوچتے ہو وہ الٹ ہوجاتا ہے۔ جی ہاں اکثر میرے ساتھ یہی ہوتا ہے اور میں یہی سوچتا رہ جاتا ہوں کہ یہ سب میرے ساتھ کیوں ہوتا ہے ؟ ۔ میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ ان سوالوں کے جوابات حاصل کروں لیکن میں ناکام رہا ۔ کل ، آج اور مستقبل میں بھی مجھے اس سوال کا جواب ملنے کی امید نظر نہیں آتی۔ میں نے یہ بات اپنے دوستوں اور ہم عزیزوں سے بھی کی تو ان سب کا ایک ہی جواب تھا کہ جو مقدر ہے وہ ہوکر رہتا ہے ۔ میں یہ جواب سن کر خاموش ہوجاتا ہوں کہ اس کے سوا مجھے کچھ اور سمجھ میں نہیں آتا، آج میرے دل میں یہ خیال آرہا ہے کہ ہر کوئی زندگی اپنے ڈھنگ سے گزارنے کی کوشش کرتا ہے اگر کوئی دوسرا اس کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہے تو اس کا سارا زندگی گزارنے کا ڈھنگ گڑبڑ ہوجاتا ہے اور اس سے سارے کام غلط ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اس لئے ہر انسان سمجھتا ہے کہ وہ اپنے طور پر زندگی بہتر گزاررہا ہے اور کوئی اس میں مداخلت کرتا ہو تو اس کا زندگی گزارنے کا ڈھنگ دوسروں کی جانب سے گڑبڑ ہوجاتا ہے ۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلسلہ ہے ۔

شاہنواز
03-07-2014, 07:08 PM
میری ڈائری کا چوتھا ورق

میں آج ایک پریشانی میں مبتلا ہوں سمجھ نہیں آتی کیا کروں ۔ اس پریشانی کے سلسلے میں ایک تھریڈ دعا کے لئے بنائی اور سب ممبران نے میرے لئے بھرپور دعا کی ۔ اس پریشانی سے نکلنے کی ہر تدبیر کی کچھ میری سستی بھی شامل تھی بات وہی ہے نا کہ گواہ چست مدعی سست۔ ابھی کچھ لمحات پہلے میرے دفاتر میں رابطہ ہوا ہے آپ سب کی دعاؤں کے بدولت کچھ روشنی نظر آئی ہے ۔اللہ نے آپ سب کی سن لی تو کچھ ڈھارس اور سکون ملا ہے ۔ پریشانی میں انسان اپنے آپ کو بھی بھول جاتا ہے اور کچھ نہیں رہتا کہ میں کیا ہوں ۔ اس کا رویہ بدتر ہوتا چلاجاتا ہے ۔ پھر گھروالوں کا رویہ بھی سخت ہوتا چلا جاتا ہے ۔ ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا اور کام اپنے وقت سے پہلے ختم نہیں ہوتا اسی پریشانی کی وجہ سے انسان کیا کرے ۔میری بھی یہی کیفیت تھی اور ہے بھی لیکن ابھی کچھ دیر فون پر بات کرنے سے میری اس کیفیت میں تبدیلی آئی ہے اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہآئندہ میرے سامنے کون سی نئی صورتحال آنے والی ہے ۔

جاذبہ
03-08-2014, 11:01 AM
شاہنواز بھائ ، اللہ آ پکی مشکلات کو غیب سے حل فرمائے ۔ آمین
مصیبت میں پریشان ہونا اسے اور بڑھا دیتا ہے ۔ کوشش کر نی چاہئے کہ اپنی قوت برداشت کو بڑھائیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب کلی طور پر اللہ پر توکل کرلیں ۔ دل میں یہ یقین کامل ہو کہ اللہ کی طرف سے ہو
رہا ہے اور وہی اس مشکل سے نکلنے کا راستہ بھی دے گا۔ مشکلات قلیل سے وقت میں انسان کو زندگی کے بہت بڑے بڑے سبق پڑھا دیتیں ہیں ۔ یہ انسان کو بعض اوقات اللہ کے قر یب کر دیتیں ہیں ۔

شاہنواز
03-10-2014, 02:09 PM
میری ڈائری کا پانچواں ورق
کچھ دنوں پہلے میں کچھ کشمکش میں تھا اور ہوں بھی لیکن اس کشمکش میں کچھ فرق پڑا ہے کہ جیسا کہ جاذبہ جی نے کہا کہ غیب سے اللہ پاک مدد فرمائے گا اور وہ معجزہ کچھ دن پہلے ہو ہی گیا اور غیب سے اللہ پاک نے ایک فرد کو میرا وسیلہ بنایا وہ بھی اس طرح کہ جس کو میں جانتا بھی نہیں تھا اس کو وسیلہ بنایا اللہ کی حکمت اللہ ہی جانتا ہے ۔ اس کے غیب کے علم کو کوئی نہیں جانتا یہ بھی عجیب دنیا ہے ۔ نیٹ کی دنیا میں جھوٹ فریب بھرا پڑا ہے ۔ مجھے یہاں ایک تجربہ ہوا کہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں اس فورم پر اور دوسرے فورمز پر کہ ہر فرد کو فیملی ممبر کی طرح رہنمائی کی جاتی ہے ۔ جس سے ایک ٹوٹے ہوئے انسان کا حوصلہ بلند ہوجاتا ہے ۔ زندگی میں ایک رمق سے پیدا ہوجاتی ہے ۔اورانسان میں جینے کا حوصلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ اس کے وہم گمان میں بھی یہ نہیں ہوتا کہ اس کے ساتھ کیا ہوجائے گا جب مصیبت کا وقت آتا ہے تو اس کو دور کرنے کے اسباب بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ سب انسان کی سوچ سے باہر کی باتیں ہیں اور اس کی باتیں وہی جانتا ہے ۔ انسان ایک بے بس پتلا کی مانند ہے اس کی نگری میں۔ میں بھی اس پریشان کن مسئلہ سے دوچار ہوا ۔ پریشانی میں انسان کا دماغ سن ہوجاتا ہے اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب ہوجاتی ہے ۔

شاہنواز
03-12-2014, 01:19 PM
میری ڈائری کا چھٹا ورق
آج میری ڈائری کا چھٹا ورق ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ انسان کیا ہے اور اس کے مقاصد کیا ہے ،رشتہ داری کیا ہے ، ہمیں ان رشتوں میں باندھ دیا گیا ہے اور ایسا بندھ باندھا گیا ہے کہ ہم اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے ۔ کتنے ہی لڑائی جھگڑے ہوجائے کل کو ایک ہوجاتے ہیں ۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے باوجو ہم مل جل تعلقات نہیں چھوڑتے ۔ بعض رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اپنے ہوتے ہوئے بھی پرائے ہوتے ہیں۔ کچھ پرائے ہوتے ہوئے بھی اپنوں سے بڑھ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔ میں نے حتی الامکان ہر ایک سے نبھانے کی کوشش کی لیکن سامنے کی طرف سے مجھے ہمیشہ روکھا جواب ملا۔ دوسروں سے بات کی نہ جان نہ پہچان اپنے سے بن گئے زخم مندمل سے ہوگئے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو ٹھیس اپنوں سے پہنچتی ہے وہ ساری زندگی ایک ناسور کی مانند رہ جاتی ہے

جاذبہ
03-12-2014, 05:17 PM
با لکل ٹھیک کہا آپ نے شا ہنواز بھا ئ رشتے داروں میں ایسی باتیں ہوتیں رہتیں ہیں اور آجکل تو یہ سب بہت ہی عا م ہوتا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے آبا دی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ورنہ پہلے ایک ہی گھر میں بہت بڑے بڑے خاندان گزارا کر لیتے تھے ۔آجکل سب علیحدہ علیحدہ گھر وں میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔

شاہنواز
03-12-2014, 05:35 PM
با لکل ٹھیک کہا آپ نے شا ہنواز بھا ئ رشتے داروں میں ایسی باتیں ہوتیں رہتیں ہیں اور آجکل تو یہ سب بہت ہی عا م ہوتا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے آبا دی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ورنہ پہلے ایک ہی گھر میں بہت بڑے بڑے خاندان گزارا کر لیتے تھے ۔آجکل سب علیحدہ علیحدہ گھر وں میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔
جاذبہ بہن آپ کا شکریہ کہ آپ میری ڈائری کے اوراق اتنی دلچسپی سے پڑھتی ہیں اور ان پر اپنی رائے بھی دیتی ہیں ۔

شاہنواز
03-14-2014, 03:08 PM
میری ڈائری کا ساتواں ورق
آج میں کچھ ٹھیک محسوس نہیں کررہا ہے میری طبعیت میں کسلمندی سی ہے اور عجیب سی بے چینی محسوس ہورہی ہے ۔ کچھ کرنے کو من ہی نہیں کررہا ہے ۔ کبھی کبھی حالات سے لڑتے لڑتے تھک جاتا ہوں لیکن سامنے اپنے بچوں کو دیکھتا ہوں تو پھر سے اٹھ کر کھڑا ہوجاتا ہوں کہ یہ ہی تو میرا سب کچھ ہیں ان کی ہی خاطر کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ۔ اپنی زندگی تو میں نے گزارلی اب ان کے مستقبل کا سوال ہے اور اس اندیشہ کے ساتھ کہ کل یہ میرا گریبان نہ پکڑیں کہ ابا حضور آپ نے کونسا ہمارے لئے کچھ کیا۔اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے میں ہمت پکڑتا
ہوں اور ایک نئی طاقت کے ساتھ میں دوبارہ کھڑا ہوجاتا ہوں ۔اسی کشمکش میں میں آج بھی کام پر نہ جاسکا لیکن پھر ایک نئی امید اور نئی صبح کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ کل اچھا ہو

انجم رشید
03-19-2014, 10:36 AM
میں انتظار میں ہوں کہ آپ کچھ اور لکھیں

شاہنواز
03-19-2014, 01:49 PM
میں انتظار میں ہوں کہ آپ کچھ اور لکھیںجی آج آپ کا اننظار ختم ہوجائے گا

شاہنواز
08-17-2014, 12:57 AM
میری ڈائری کا آٹھواں ورق

کافی دنوں کے بعد ڈائری لکھنے کا موقع ملا ہے ۔ اب جیسا کہ حالات پہلے سے بہت بہتر ہوچکے ہیں سب ٹھیک ٹھاک چل رہا۔ زندگی اپنے ڈگر پر چل رہی ہے ، اب جبکہ سب ٹھیک ہے تو سب سے پہلا جو کام تھا وہ تھا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ہر ماں باپ کی خواہش کی طرح کہ میرے بچے بھی کسی اچھے اسکول میں پڑھیں تو میں نے کمر کس لی اور اپنے بچوں کو ایک بہترین اسکول میں ڈال دیا کہ اس اسکول کا ڈسپلن اور تعلیم دونوں ہی کراچی کے کسی بھی اچھے اسکول سے کم نہیں۔ اس طرف سے سکون ہے لیکن ابھی بھی کچھ معاملات ہے جن کو سلجھانا باقی ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے وہ بھی آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے ۔ ہم جتنا بھی چاہے وقت سے پہلے وہ کام نہیں ہوسکتا۔

شاہنواز
11-17-2014, 10:48 PM
میری ڈائری کا نواں ورق
یہ میری ڈائری کا نواں ورق ہے کچھ دنوں سے میں یہ تسلسل برقرار رکھنے میں کامیا ب نہیں رہا- اس وقت میری ؎ٹینشن بڑھ گئی ہے اور وہ ہے میرے بڑے صاحبزادہ کے لئے جس کی بیماری کی سب سے دعا کی تھی اور اس کے کئی تھریڈ اس فورم پر موجود ہیں وجہ یہ ہے کہ اس کے بازو کی پلاسٹک سرجری کی جو کہ کامیاب ہوچکی ہے لیکن اس کے بازو میں گڑھے کی صورت میں ایک عیب نمایاں ہے اس کو پر کرانا ہے لیکن کوئی میدیکیٹڈ پلاسٹک سرجن نہیں مل پارہا کہ اس پلاسٹک سرجری کو کاسمیٹک سرجری میں تبدیل کردے اگر یہ ہوگیا تو میرا بیٹا اس احساس کمتری سے نکل جائے گا اب بھی اس بازو کو دیکھ کر سوچوں میں گم ہوجاتا ہے لیکن میں اس کی سوچ دیکھ کر سمجھ جاتا ہوں اور اس کو حوصلہ دیتا ہوں کہ ان شاءاللہ سب ٹھیک ہوگا “

جاذبہ
11-18-2014, 08:18 AM
اللہ آپکی تمام مشکلات کوغیب سے حل کرئے ۔ آپکے بیٹے کو اللہ شفا عطا کرئے ۔ امین

شاہنواز
12-18-2014, 07:07 PM
میری ڈائری کا دسواں ورق

میری ڈائری کا یہ دسواں ورق ہے- میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں کہ ایک طرف سانحہ پشاور ہے اور دوسری جانب میں اپنے مسائل سے نکل ہی نہیں پاتاتھوڑا بہت سانس لیتا ہوں تو پھر مسائل کا انبار سامنے آن کھڑا ہوتا ہے - ایک بار پھر دوبارہ وہی کہانی کہ بچوں سمیت اپنا کنارہ کشی اختیار کروں الگ ہوجاؤں اور دوسری طرف یہ سانحہ کہ وہ بچے تھے-گھر کے چراغ تھے -میں ہمت پکڑرہا ہوں اور بچوں کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں - اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ میرے لئے کیا اچھا ہے بس اپنا آپ اچھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے او ر پھر اللہ پاک اس کا اجر ضرور دے گا-آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے جو بھی میری ڈائری پڑھے گا -اللہ پاک اسکو جزا دے -