PDA

View Full Version : پیارا پاکستان سفر کوئٹہ



شاہنواز
02-26-2014, 06:31 PM
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ایسا ملک ہے جس میں چاروں موسم خزاں،بہار،سردی،گرمی پائے جاتے ہیں۔ کراچی سے خیبر تک ان موسموں کا اپنا رنگ ہوتا ہے اور پاکستان میں برف باری اور سوئٹزر لینڈ جیسے خوبصورت ترین علاقے پائے جاتے ہیں اگر ان کو حکومتی سطح اور عوامی سطح پر ڈیولپ کیا جائے تو میرا کوئٹہ جانا ہوا ، بذریعہ کوچ بائے ردڈ کراچی سے کوئٹہ اس دوران جیسے ہی ہم بلوچستان کی حدودر حب میں داخل ہوئے تو حب کا ماحول ہمارے لئے نیا نہیں ہے کہ یہ کراچی کے ساتھ جڑا ہوا ایک شہر ہے اگر برملا طور پر جڑواں شہر قرار دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا ۔ حب شہر کا ماحول کراچی سے ملتا جلتا ہے کوئی نئی خاص بات نہیں ہے کہ یہ ایک انڈسڑیل اسٹیٹ بھی ہے بلوچستان کا۔ اس سے آگے ایک ساحلی علاقہ یا چھوٹا سا علاقہ جہاز رانی کے نام سے جانا جانے والا علاقہ گڈانی پاکستان کا ایک اور خوبصورتی ساحلی علاقہ جہاں دنیا کے بڑے بڑے جہاز ٹائیٹینک سے بھی دیو ہیکل جہاز بریکنگ کے لئے لائے جاتے ہیں اور وہاں پر پاکستان بھر سے عوام ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاح یہاں کی سیاحت کے لئے آتے ہیں اور خوبصورت ساحل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اپنے ساتھ پاکستانیوں کی خوبصورت مہمان نوازی کی یادیں اپنے ساتھ لے کر اپنے وطن روانہ ہوتےہیں۔ گڈانی کے بعد اور بھی بہت قابل دید مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کالے پہاڑوں کا نہ ختم ہونے والا لامتناہی سا ایک سلسلہ کوچ کے آگے پیچھے بھاگتا نظر آتا اس نوک جھونک میں انسان ایسا گم ہوجاتا ہے کہ اس کو کچھ یا د ہی نہیں رہتا۔خضدار، قلات، لسبیلہ اور بہت سی خوبصورت جگہیں جنہیں ہم خواب میں ہی دیکھ سکتے ہیں /قلات کے قریب جب ہماری کوچ ٹھہری تو وہاں کا منظر ہی کچھ اور تھا یہاں کوچ 30 منٹ سے زیادہ رکتی ہے کہ کچھ کھا پی کر نماز پڑھنے کے بعد آگے بڑھا جائے۔ میں یہاں ایک بات واضح کرتا چلوں کہ کراچی سے کوئٹہ کا راستہ بذریعہ کوسٹل ہائی وے 10 سے 12 گھنٹوں کا ہے ۔ اس وقت یہ سفر اور زیادہ خوشگوار ہوجاتا ہے جب ہم کوئٹہ شہر میں داخل ہونے والے ہوتے ہیں تو ایک ایسا مقام آتا ہے جہاں سے وادئی کوئٹہ کا پورا نظارا ہوتا ہے اور وہ مقام واحد ہے جو کہ کوئٹہ میں داخل ہونے والی واحد شاہراہ ہے جہاں ٹریفک رک کر چلتی ہے تو ایک گاڑی کے کراس ہونے کے بعد دوسری گاڑی کوئٹہ میں داخل ہوتی ہے ۔

انجم رشید
02-27-2014, 09:16 AM
چار موسموں کے علاوہ اس ملک میں پہاڑ ہیں دریا ہیں میدان ہیں صحراہے سمندر یہاں خشک آب ہوا بھی ہے اور کراچی جیسا مرطوب موسم بھی یہاں ایک ہی دن ایک ہی وقت میں کہیں درجہ حرارت پلس 24 سینٹی گریڈ ہے تو کہیں منفی 24 سینٹی گریڈ ہے کہیں پہاڑ برف تلے دبے ہوئے ہیں تو کہیں وسیع ریگستان ہیں ۔
یہ سب کچھ ایک ہی ملک میں کہیں نہیں پایا جاتا