PDA

View Full Version : مسجد شب بھر ۔ شاہ عالم چوک لاہور



بےباک
02-27-2014, 08:22 PM
ایک رات والی مسجد ۔مسجد شب بھر

http://i61.tinypic.com/241ulit.jpg
1917 ۔ میں لاہور میں شاہ عالم چوک میں یہ مسجد ایک ہی رات میں بنائی گئی ، اس مسجد کو "مسجد شب بھر " کا نام دیا گیا ۔ علامہ اقبال کا مشہور شعر اسی مسجد کے بارےمیں ہے


مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی نہ بن سکا

یہ لاہور کی وہ مسجد ہے جو مسلمانوں نے ایک رات میں تیار کی تھی ، 3 مرلہ کے قریب جگہ شاہ عالم چوک پر تھی اور یہ بڑا مصروف علاقہ تھا ۔ہندو کہتے تھے یہاں مندر بنے گا اور مسلمان کہتے تھے کہ یہاں مسجد کی جگہ ہے ، یہ کیس عدالت میں گیا ، اور اس کیس کی پیروی مسلمانوں کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کر رہے تھے ، ہندو بضد تھے کہ یہ جگہ ان کی ہے ، اور مسلمان بضد تھے کہ یہ جگہ ان کی ہے اور وہاںمسجد بنے گی ، 1917 کا زمانہ تھا ، پاکستان اور ھندوستان بننے سے پہلے کا واقعہ ہے ،
انگریز جج نے اسوقت یہ کہا کہ وہ کل یہ موقع خود ملاحظہ کرے گا، اور موقع پر جو صورت حال ہوگی اسی کو قائم رہنے دے گا ، اگر مندر ہوا تو مندر ہی رہے گا اور اگر مسجد ہوئی تو مسجد ہی قائم رہے گی ۔
مسلمانوں کے وکیل نے مسلمانوں پر ساری صورت حال واضع کر دی ۔کہ یہ جج متعصب ہے اور ھندووں کی طرف داری کرے گا ، اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ کل اس انگریز جج کے دورہ کرنے سے پہلے پہلے یہاں مسجد تیار ہو ۔
اور اسوقت یہ قانون تھا کہ مذھبی مقامات کو ہر گز مسمار نہیں کیا جائے گا ، اور نہ ہی کسی کی عبادت گاہ دوسرے کو دی جائے گی ،
مسلمانوں نے فیصلہ کر لیاکہ ایک ہی رات میں مسجد بنانی ہے ،صبح فجر کی اذان تک مسلمانوں نے یہ مسجد تعمیر کر لی تو ٹھیک رہے گا ۔ ورنہ یہ جگہ ھندوؤں کو دے دی جائے گی ،
مسلمانوں کے پاس اسوقت ذرائع بہت کم تھے ، اور 1917 میں تو امکانات بالکل کم تھے ،مگر دل ایمان کی حرارت سے روشن تھے ، اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد کامل تھا ،
کہتے ہیں مسلمانوں کا جذبہ دیکھنے والا تھا ، یہ مسجد لاہور کے شاہ عالم چوک میں واقع ہے ، یہاں جوق در جوق مسلماں مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے آئے ، مزدوروں نے مزدوری کی مستریوں نے دیواریں بنائیں ، بھٹہ والوں نے اینٹیں پہنچائیں ، اور ترکھانوں نے دروازے بنا دئیے ،گارہ ،سیمنٹ ، اور مستری مزدور سب نے بغیر کسی اجرت کے جذبہ ایمانی سے کام کیا اور الحمد اللہ فجر کی اذانوں سے سے پہلے ہی مسلمانوں نے مسجد تعمیر کر لی ،
کہتے ہیں کہ جب انگریزی جج دوپہر کو موقع کا ملاحظہ کرنے آیا تو اس نے دیکھا کہ مسلمان صفیں بچھا کر نماز ادا کر رہے ہیں ، اس نے اسی وقت فیصلہ کر دیا کہ یہ جگہ مسلمانوں کو دی جائے ،
یہ تھا پاکستان بنتے وقت مسلمانوں کا جذبہ ایمانی ،


یا اللہ آج کے مسلمانوں کو پھر سے ایسا جذبہ ایمانی عطاء فرماء
یا اللہ ہم سب میں آپس میں اتحاد پیدا فرماء آمین
http://i59.tinypic.com/21c5kcz.jpg
http://i59.tinypic.com/2mpkgoz.jpg

اسی کے بارے میں تو ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں


مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی نہ بن سکا
کہیں یہ واقعہ 1920 کا لکھا ہے ،المہم ، تاریخ میں اس کا حوالہ موجود ہے ،

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا

کیا خوب امیر فیصل کو سنوسی نے پیغام دیا
تو نام و نسب کا حجازی ہے پر دل کا حجازی بن نہ سکا

تر آنکھیں تو ہو جاتی ہیں، پر کیا لذت اس رونے میں
جب خون جگر کی آمیزش سے اشک پیازی بن نہ سکا

اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتارکا یہ غازی تو بنا ،کردار کا غازی بن نہ سکا

بےباک
02-27-2014, 08:37 PM
http://i62.tinypic.com/i6m2io.jpg

بےباک
02-27-2014, 08:55 PM
http://i61.tinypic.com/s5x0dg.jpg
http://i60.tinypic.com/n14c49.jpg

شاہنواز
03-01-2014, 07:35 PM
بے باک جی زبردست مزا آگیا اس کو دیکھ کر لیکن حیرت کی بات ہے کہ اس مسجد کا نام ابھی تک گننز آف ریکارڈ میں کیوں درج نہیں ہوا ہے ۔ اس کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہ ایک رات میں تعمیر کی گئی ہے ۔ یہ تو پاکستان کا ایک تاریخی ورثہ ہے اس کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے ۔ اس تاریخی ورثہ کو منظر عام پر لانے پر میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور ہماری ثقافت کسی نہ کسی طور دنیا میں روشناس ہوتی رہیں گی۔

بےباک
03-02-2014, 12:18 AM
شکریہ جناب
http://i59.tinypic.com/kevg9e.jpg

جاذبہ
04-27-2014, 08:29 PM
واہ ما شا ء اللہ ۔ پہلی بار سنا میں نے یہ قصہ ایک رات میں بننے والی مسجد کا ۔ اللہ اکبر

بےباک
06-16-2014, 11:18 PM
https://fbcdn-sphotos-g-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xpa1/t1.0-9/1016563_839318286097824_681948389_n.jpg

saba
07-02-2014, 10:39 PM
سبحان اللہ۔ بہت خوبصورت شئیرنگ ہے واقعی میں نے بھی یہ پہلی بار سنا ہے۔ کاش آج کے مسلمانوں میں بھی یہی جذبہ ایمان پیدا ہو جائے اور ھم سب اسی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی کے بھی ناپاک عزائم کامیاب نہ ہو سکیں،آمین

Haajee
11-02-2014, 01:23 AM
Aslaamun alaikum
I suggest that a page on wikipedia be configured as there in no page for this Masjid and only name is given in
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_mosques_in_Lahore
As:

Mas
jid-e-Shuhda (Martyr's Mosque)