PDA

View Full Version : دوآپریٹنگ سسٹم والاموبائل



این اے ناصر
03-06-2014, 01:25 PM
http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/tech_main_article_images/2014/500x/1393835501_icon.jpg

ھارتی موبائل کمپنی نے دو آپریٹنگ سسٹم والا فون متعارف کروا دیا
Karbonn کے مطابق اسکا فون اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل ایک ساتھ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشہور بھارتی موبائل فون کمپنی Karbonn نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال جون میں دو آپریٹنگ سسٹم والا دنیا کا پہلا فون پیش کر ے گی۔
Karbonn بھارت کے علاوہ اپنے موبائل فون سری لنکا، بنگلہ دیش ، نیپال اور عرب آمارت میں فروخت کرتی ہے۔Karbonn کے مطابق اس کے نئے فون میں صارفین بیک وقت اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل کو چلا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی کی مائیکروسافٹ کے ساتھ باقاعدہ ڈیل بھی ہو چکی ہے۔
Karbonn کے موبائل فون کوریا اور تائیوان میں تیار کئے جاتے ہیں۔ لیکن کمپنی جلد ہی بھارت میں ایک بہت بڑا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مقامی طور پر بہتر اور سستے موبائل فون تیار کئے جا سکیں۔
فلحال دو آپریٹنگ سسٹم والے فون کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یہ فون دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا جو اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل کو ایک ہی فون میں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس فون کی مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

شاہنواز
03-06-2014, 02:23 PM
خوب اچھی معلومات ہے اس لحاظ موبائل فون میں جو جدت آتی جارہی ہے لوکوں کو دیوانہ بناتی جارہی ہے

تانیہ
03-06-2014, 09:27 PM
نئی معلومات کے لیے بہت شکریہ