PDA

View Full Version : سابق سی آئی پائلٹ کا انکشاف



شاہنواز
03-08-2014, 10:13 PM
نائن الیون کو کوئی بھی جہاز ورلڈ ٹریڈ سنٹرسے نہیں ٹکرایا: سابق سی آئی اے پائلٹ کا انکشاف
1425
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے کے ایک سابق پائلٹ نے اپنے بیانِ حلفی میں 9/11کے حکومتی دعوﺅں کے برعکس کہا ہے کہ کوئی بھی جہاز ’ٹوین ٹاورز‘ (جڑواں ٹاورز)سے نہیں ٹکرایا۔ سابق پائلٹ جان لئیرکا کہناتھاکہ فزکس کے قانون کے مطابق ایسا ہونا نا ممکن ہے ،حقیقت میں اگر بوئنگ 767جہاز کی ٹیل 14انچ موٹے کالم سے ٹکرائے تو جہاز کو پچک جانا چاہے،ٹوین ٹاور ز کے لوہے کے کالم 39انچ موٹے تھے۔پائلٹ کے مطابق اگر جہاز واقعی ورلڈ ٹرید سینٹرسے ٹکراتا تو اس کی دم ٹوٹ کر زمین پر گرتی ، انجن اپنی اصل شکل برقرار رکھتے اور انہیں پائے جانے ولے ملبے میں شامل ہونا چاہے تھا۔اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ کوئی بھی بوئنگ 767جہاز 1000فٹ کی بلندی پہ 540میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرہی نہیں سکتا،جہاز کا فین سسٹم اس اونچائی پر اتنی رفتار نہیں سہہ سکتا۔ یہ بیان جان لئیر نے امریکی عدالت میں جاری ایک مقدمے میں جمع کرایا ہے جس کیلئے درخواست ایک ماہر طبیعیات کی جانب سے دائر کی گئی ۔ماہرطبیعیات کا دعویٰ ہے کہ 9/11کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے کوئی جہاز نہیں ٹکرایا۔