PDA

View Full Version : اب اپنا ٹی وی کہیں بھی لے جائیں



شاہنواز
03-09-2014, 01:16 AM
اب اپنا ٹی وی کہیں بھی لے جائیں1428
سان فرانسسکو) آپ نے شاید اب تک ”لیومس“ کا نام نہیں سنا ہوگا۔ لیکن مستقبل قریب میں آپ کو اس کے بارے میں سننے کو بہت کچھ ملے گا۔ لیومس ایجاد کرنے والی کمپنی نےحال ہی میں میڈیا کے نمائندوں کو اپنی تازہ ترین پراڈکٹ کا ڈیمو ماڈل دکھایا۔ یہ گوگل گلاس کی طرز کی عینکیں ہیں لیکن ان میں خاص بات یہ ہے کہ ان میں موجود لینز ویڈیو کو ہوا میں پراجیکٹ کرسکتا ہے۔ یعنی آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز اور موبائل سکرین کو بغیر کسی سکرین یا ایل سی ڈی کے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوا میں پراجیکٹ ہونے والی اس ”فرضی“ سکرین کو آپ اپنے ہاتھوں سے کنٹرل بھی کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رواں برس کے آخر تک وہ یہ پراڈکٹ مارکیٹ میں لے آئے گی ۔

تانیہ
03-09-2014, 09:37 PM
زبردست معلوماتی پوسٹ۔۔۔۔تھینکس