PDA

View Full Version : ہدایت اور رہنمائی صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے



جاذبہ
03-13-2014, 11:00 AM
دعا قبول نہیں ہوتی تو آسرے اور وسیلے تلاش کرنے کے بجائے صرف ہاتھ اُٹھا لیجئے،اللہ سے خود مانگیں۔دے دے تو شکر کریں،نہ دے تو صبر۔۔۔۔۔مگر ہاتھ آپ خود اُٹھائیں۔
زندگی کا قرینہ اور سلیقہ نہیں آرہا تو اسوۂ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلے جائیں،سب کچھ مل جائے گا آپ کو۔
احترام ہر ایک کا کریں۔ہر ولی کا،ہر مومن کا،ہر بزرگ کا،ہر شہید کا،ہر صالح کا،ہر پارسا کا۔۔۔۔
مگر اپنی زندگیوں میں ہدایت اور رہنمائی صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیں کیونکہ انہوں نے آپ تک اپنے ذاتی احکامات نہیں پہنچائے جو کچھ بتایا ہے وہ اللہ کا نازل کردہ ہے۔
1444

شاہنواز
03-13-2014, 11:54 PM
جاذبہ جی آپ نے کتنی اچھی بات فرمائی بعض اوقات انسان اتنا بے بس ہوتا ہے کہ اس کو اپنی دعا قبول نہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے تو وہ دوسروں سے دعا کا کہتا ہے کہ شائد پروردگار اس نیک بندے کے توسط سے اس کی دعا قبول فرمالے