PDA

View Full Version : محبت



شاہنواز
03-14-2014, 05:11 PM
محبت
محبت کیا ہے اور محبت کی معراج کیا ہے ؟ محبت کیوں ہوجاتی ہے ؟ حقیقی اور مجازی محبت میں کیا فرق ہے؟ محبت کی حد کیا ہے ؟
ان سب سوالوں کے جوابات ہم یہاں ڈھونڈیں گے اور بات کریں گے کہ اصل محبت کیا ہے ۔ میرے خیال میں سب سے پہلے انسان اپنے آپ سے محبت کرنا سیکھے اور محبت کی معراج کو پہنچے تو پھر حقیقی محبت کو بھی پالے گا ۔ حقیقی محبت کو پانے کے لیے پہلے اپنا احتساب کرنا ہوگا اس کے بعد اس حقیقی محبت کو سمجھنا ہوگا کہ کہ حقیقی محبت ہے کیا َ۔ حقیقی محبت کو پانے کے لئے اپنا آپ قربان کرنا ہوگا تبھی حقیقی محبت ملے گی ورنہ حقیقی محبت آپ سے دور بھاگتی چلی جائے گی ۔

انجم رشید
04-10-2014, 08:35 AM
شکریہ محترم ۔
آپ کچھ مزید وضاہت کر دیں کہ آپ کس محبت کی بات کر رہے ہیں محبت کے تو کئی سلسلے ہیں جیسے اللہ سے محبت اللہ کے رسول (ص) سے محبت ماں باپ سے محبت بہن بھائیوں سے محبت اولاد سے محبت ( اور جنس مخالف سے محبت ) اب یہاں کس محبت کے بارے میں بحث ہو گی

بےباک
04-10-2014, 03:53 PM
محبت کا لفظ حب سے نکلا ہے ، حب للہ اور حب فی اللہ علاوہ ، ماں باپ اولاد ،میاں بیوی ، بہن بچوں بھائی ، سب کے اندر محبت کا جزوو موجود ہوتا ہے ۔
محبت کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟/کہ مصلحتوں سے ہٹ کر کسی کو چاہا جائے ،
اور عشق کا درجہ اس سے اوپر کا درجہ ہوتا ہے ، اس میں مصلحت بالکل نہیں ہونی چاھئے ، شاعر نے کیا خوب لکھا تھا ، کہ عشق ہو اگر مصلحت آمیز تو ہے خام ابھی ،

انجم رشید
04-11-2014, 08:35 AM
اردو میں تین لفظ ہیں جو کہ تین زبانوں کے الفاظ ہیں اور ایک ہی مہفوم رکھتے ہیں لیکن اردو میں ان کی اہمیت الگ الگ ہے وہ تین لفظ یہ ہیں ۔ پیار ۔ محبت ۔ عشق ۔
یہ تین لفظ محبت کی سیڑیاں ہیں تین منزلیں ہیں پہلی منزل پیار دوسری منزل محبت تیسری منزل عشق