PDA

View Full Version : انڈین اداکاراؤں کا لگاتار پاکستان آنا ، ایجنڈے کے تحت ہے



بےباک
03-22-2014, 09:28 AM
http://ummatpublication.com/2014/03/22/images/story4.gif

انجم رشید
03-23-2014, 10:58 AM
میری سمجھ میں آج تک مسلم لیگ نون کا یہ فلسفہ سمجھ میں نہیں آسکا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا جائے اور بھارت کے ساتھ کھلی تجارت کی جائے حالنکہ اس کھلی تجارت میں نقصان پاکستان کا ہو گا بھارت پاکستان سے کچھ نہیں خریدے گا لیکن پاکستانی مارکیٹ بھارتی مصنوعات سے بھر جائے گی اور نقصان سراسر پاکستانی کسان اور چھوٹی فیکٹریوں کا ہو گا یہاں پہلے ہی یہ حالت ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم پاکستانی کسان کو آلو پیاز اگانے پر اکسائیں ہم بھارت سے خرید ہے رہے ہیں جو پاکستان جیسے زعری ملک کی شان کے خلاف ہے کتنی شرم کی بات ہے یہ کہ ہم زرعی اجناس باہر سے خریدیں ۔
رہی بات بھارتی دانشوروں اور اداکاروں کی پاکستان آمد تو یہ ہمیشہ پاکستانی حکومت کی سرپرستی میں ہوتا آیا ہے پتہ نہیں ہم حق پر ہونے کے باوجود صفایاں کیوں پیش کرتے رہتے ہیں ایک واقع مجھے اچھی طرح یاد ہے جب ماشاءاللہ حکومت پاکستان نے بھارتی اداکاردلیپ کمار ( یوسف خان ) کو ایک نشان دیا تھا نشان کا نام مجھے یاد نہیں رہا اور یاد رہے یہ بھارتی اداکار 1965 پاک بھارت جنگ میں بھارت کے لیے چندہ اکٹھا کرتے رہے ہیں بجائے اس کے کہ ہم اپنے پاکستانی اداکار یوسف خان کو یہ اعزاز دیتے جن کی محب وطنی پر شک نہیں جو کئی بار اپنی محب وطنی ثابت کر چکے ہیں ہم نے یہ اعلی اعزاز بھارتی اداکار جو پاکستان دشمن ہیں کو نواز دیا کیا کہنے ہیں ہماری پالیسیوں کے ۔
یاد رکھیں ہندو ہمارہ کبھی بھی دوست نہیں ہو سکتا اس کو جب بھی موقع ملا یہ پیٹ پیچھے چھرا گھوپنے سے باز نہیں آئے گا