PDA

View Full Version : میری شاعری



گلاب خان
12-17-2010, 03:02 PM
اے چراغِ نظر تیرگی چھا گئی، اے عروسِ سحر روشنی مر گئی

جذبۂ عظمتِ کارواں مٹ گیا، روحِ بیداری و آگہی مر گئی

آرزو اب کہاں جستجو اب کہاں روشنی اب کہاں زندگی اب کہاں

آرزو کی قسم آرزو مٹ گئی، زندگی کی قسم زندگی مٹ گئی

گلاب خان
12-17-2010, 03:03 PM
مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے

لے گئے ساتھ مری عمرِ گزشتہ کی کتاب

اس میں تو میری بہت قیمتی تصویریں تھیں

اس میں بچپن تھا مرا، اور مرا عہدِ شباب

اس کے بدلے مجھے تم دے گئے جاتے جاتے

اپنے غم کا یہ دمکتا ہوا خوں رنگ گلاب

آخری بار ہے، لو مان لو اک یہ بھی سوال

آج تک تم سے میں لوٹا نہیں مایوسِ جواب

آ کے لے جاؤ تم اپنا یہ دمکتا ہوا پھول

مجھ کو لوٹا دو مری عمرِ گزشتہ کی کتاب

آزاد خان
12-20-2010, 02:02 PM
اے چراغِ نظر تیرگی چھا گئی، اے عروسِ سحر روشنی مر گئی

جذبۂ عظمتِ کارواں مٹ گیا، روحِ بیداری و آگہی مر گئی

آرزو اب کہاں جستجو اب کہاں روشنی اب کہاں زندگی اب کہاں


آرزو کی قسم آرزو مٹ گئی، زندگی کی قسم زندگی مٹ

کتنے سادہ ھو میاں تم جو وفا ڈھو نڈتے ھو
کون دیکھا ھے کھ جس نے وفا پایی ھے

تانیہ
12-20-2010, 10:16 PM
واہ جی واہ ادبی ڈکیتی

بےلگام
06-17-2012, 06:51 AM
بہت خوب جناب

بےلگام
06-17-2012, 06:52 AM
مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے

لے گئے ساتھ مری عمرِ گزشتہ کی کتاب

اس میں تو میری بہت قیمتی تصویریں تھیں

اس میں بچپن تھا مرا، اور مرا عہدِ شباب

اس کے بدلے مجھے تم دے گئے جاتے جاتے

اپنے غم کا یہ دمکتا ہوا خوں رنگ گلاب

آخری بار ہے، لو مان لو اک یہ بھی سوال

آج تک تم سے میں لوٹا نہیں مایوسِ جواب

آ کے لے جاؤ تم اپنا یہ دمکتا ہوا پھول

مجھ کو لوٹا دو مری عمرِ گزشتہ کی کتاب


زبردست جناب