PDA

View Full Version : گیت



گلاب خان
12-17-2010, 03:13 PM
پیار میں کس نے کب یہ جانا

ہارا کون اور جیتا کون

مرنے کی امید نہ ہوتی

اس دکھ درد میں جیتا کون

گر نہ ہوتی پیار کی مرہم

ان زخموں کو سیتا کون

علم کی حُرمت پیش نہ ہوتی

زہر پیالہ پیتا کون

کون سنے گا رام کتھا اب

راون کون اور سیتا کون

گوتم گیان کی باتیں کیسی

ارجن کو دے گیتا کون

سسّی پنّوں ہیر اور رانجھا

ان کی سنے کویتا کون

کوئی نہ جانے اس کی حکمت

راندہ کون چہیتا کون

بنا محمد عرش پہ اخترؔ

خُم وحدت کے پیتا کون

آزاد خان
12-20-2010, 01:32 PM
پیار میں کس نے کب یہ جانا

ہارا کون اور جیتا کون

مرنے کی امید نہ ہوتی

اس دکھ درد میں جیتا کون

گر نہ ہوتی پیار کی مرہم

ان زخموں کو سیتا کون

علم کی حُرمت پیش نہ ہوتی

زہر پیالہ پیتا کون

کون سنے گا رام کتھا اب

راون کون اور سیتا کون

گوتم گیان کی باتیں کیسی

ارجن کو دے گیتا کون

سسّی پنّوں ہیر اور رانجھا

ان کی سنے کویتا کون

کوئی نہ جانے اس کی حکمت

راندہ کون چہیتا کون

بنا محمد عرش پہ اخترؔ

خُم وحدت کے پیتا کون

تانیہ
12-20-2010, 10:28 PM
واہ جی واہ

نگار
09-10-2012, 03:44 PM
واہ بہترین شاعری ارسال کرنے پر آپ کا بہت شکریہ