PDA

View Full Version : فلسطین مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی خندق کی کھدائی



شاہنواز
04-05-2014, 04:23 PM
مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی بنانے کیلئے خندق کی کھدائی شروع
05 اپریل 2014 (13:18)


http://www.dailypakistan.com.pk/digital_images/350/2014-04-05/news-1396685878-9464.jpg

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے سلوان کے مقام پر قلعہ العین کے نام سے گہری خندق کی کھدائی شروع کردی، سرنگ قبلہ اول کے جنوب میں العین الفوفا کے قریب کھودی جارہی ہے۔ عرب ممالک کی مذہبی اور سیاسی تنظیموں نے صہیونی حکومت کی طرف سے شروع کی جانیوالی تازہ کھدائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برداری سے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے سرگرم سپریم مسلم مسیحی کونسل کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناعیسیٰ کی جانب سے جاری بیان میں مسجد اقصیٰ کے قریب گہری خندق کی کھدائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ نما خندق صرف مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کمزور کرکے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی بنیادیں رکھنے کی گہری سازش ہے۔

بےباک
04-07-2014, 09:48 AM
عالمی برادی کیا ہے؟؟؟؟؟
یہی امریکا اور یورپی طاقتیں ، وہی حقوق انسانی کی چیمپین ، اور وہی تباہی و بربادی اور نا انصافی کی جڑیں ہیں ،
ظالموں سے ہی ہم توجہ کے طلبگار رہتے ہیں ،
مسلم قوت کو بھی سامنے آنا چاہیئے