PDA

View Full Version : کویت پاکستان پر ویزا پابندی ختم کرنے کا اعلان



شاہنواز
04-08-2014, 04:26 PM
کویت کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ
08 اپریل 2014 (14:25)


http://www.dailypakistan.com.pk/digital_images/350/2014-04-08/news-1396949141-6117.JPG

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے گزشتہ تین سال سے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کویت میں پاکستانی سفیر محمد حسن نے بتایا گیا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتی وزارت داخلہ سے ورکنگ ویزا جاری کرنے اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پاکستانی شہریوں پر ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ ویزا پابندی اٹھانے سے کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ درزیوں اور حجاموں کی ضرور ت کو پورا کیا جاسکے گا۔

بےباک
04-09-2014, 09:25 PM
اللہ کرے ہمارے ملک میں ہی ایسا انتظام ہو جائے کہ ہم کو کہیں جانے کی ضرورت نہ رہے ،

بےباک
04-12-2014, 08:21 AM
http://ummatpublication.com/2014/04/12/images/story1.gif