PDA

View Full Version : ایک اور خاتون ایس ایچ او تعیین ۔



بےباک
04-16-2014, 08:03 AM
http://express.pk/wp-content/uploads/2014/04/245913-LadyInspectorZaibunnisaphotomohammadnoman-1397597363-703-640x480.jpg
کراچی:
کراچی پولیس کی تاریخ میں مزید ایک اور خاتون افسر کو بطور ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ۔
ضلع شرقی میں قائم بہادر آباد تھانے کا چارج انسپکٹر زیب النسا کو دے دیا گیا ہے۔ انسپکٹر زیب النسا نے چارج سنبھالنے کے موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کردیں گی، جرائم پیشہ افراد ان کے علاقے کا رخ نہ کریں۔ انسپکٹر زیب النسا نے سندھ پولیس میں 1994 میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔اس کے بعد مختلف کورسز کی تکمیل پر ترقیاں حاصل کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدے پر جاپہنچیں ، ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کررہے ہیں ، ایک بہن بھی سندھ پولیس کا حصہ ہیں ، ان کے مرحوم والد بھی کراچی پولیس میں متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نگار
07-10-2014, 04:13 AM
وہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کردیں گی، جرائم پیشہ افراد ان کے علاقے کا رخ نہ کریں۔

خیالی پلاؤ یہ میڈم بھی پکا رہی ہیں ،

شیئرنگ کا شکریہ