PDA

View Full Version : ممجھ کراچی کو بند کرنا غداری ہے



شاہنواز
05-14-2014, 01:03 PM
میں کراچی ہوں کہنے کو پاکستان کا دل ہوں--- مجھ کراچی کو بند کرنے کا مطلب مجھ شہر میں رہنے والے باسیوں سے غداری کے مترادف ہے اور ان معصوم بچوں اور ناتواں
بزرگوں سے غداری ہے جو کہ میرے بند ہونے سے اس دن بھوکے سوتے ہیں بغیر دودھ کے سوتے ہیں اور ان سے غداری ہے جو کہ روز روز کے سو پچاس کما کر لاتے ہیں اور مجھ کراچی کے بند ہونے سے خالی ہاتھ مایوسی کے ساتھ لوٹتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ آج کا دن کیسے گزرے گا یہ سب آپ کے ووٹرز ہیں ان سے غداری ہے جو کہ آپ کو ووٹ دیتے ہیں---- کیا آپ ان سے محض اس لئے ووٹ لیتے ہیں کہ ان کا جینا حرام کردیں اور مجھ کراچی کو بند کرکے ان سے روزگار سکون چھین لیں اور بلاوجہ اپنے
اس بند کرنے کے دھندے کی وجہ سے کئ بے گناہوں سے میں رنگا جاؤں --- خدارا میرے حال پر رحم کریں میں چور چور ہوچکا ہوں مجھ میں یہ خون خرابہ کا کھیل بند کریں---- رہی پاسپورٹ کی بات تو بھائی لوگ یہاں تو کئ پاکستانیوں کو کئ کئی مہینوں تک پاسپورٹ جاری نہیں
نہیں ہوتے تو کیا ہر پاکستانی اپنا اپنا شہر بند کردیں قانون ساز ادارے اور اسمبلیاں عدالتیں کس لئے ہیں ان کے در پر جائیں مجھ کراچی کو کیوں ہلکان کرتے ہیں میں تھک چکا ہوں اور بس مجھ پر رحم کیا جائے --- آپ کا ایک کارکن مرجاتا ہے تو کراچی کا بیٹا مارا گیا اور جو روز ناحق مارے جاتے ہیں وہ کس کے بیٹے ہیں ان کے لئے کون
احتجاج کرے گا ان کا کوئی والی وارث نہیں کیا یہ کراچی کے بیٹے نہیں ہے صرف اور صرف آپ سے ہمدردی رکھنے والے ہی
میرے بیٹے ہیں ---- جی نہیں مجھ شہر میں رہنا والا ہر فرد میرا بیٹا ہے اگر کسی ایک بیٹے کا ناحق خون گرتا ہے تو میرا دل چھلنی ہوجاتا اور میرا دل چاہتا ہے کہ میری زمین الٹ ہوجائے اور وہ مارنے والا زندہ ہی اس میں دفن ہوجائے یہ تو اللہ پاک کا
ہی ہے کہ وہ وقت پر فیصلہ کرتا ہے کیوں میرے باسیوں کے دشمن بنے ہوئے ہوں کیوں ان کا جینا حرام کیا ہوا ہے بس میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اب مجھ پر رحم کرو اور میرے بیٹوں پر رحم کرو میرے نزدیک کوئی ذات پات نہیں ہے اور بس میں جانتا ہوں کہ یہاں کا ہر فرد ذات پات سے بالاتر ہوکر میرا بیٹا ہے اس کو سکون سے رہنے دو