PDA

View Full Version : کراچی



رافع
06-01-2014, 06:08 PM
اس شہر میں غربت کا تماشہ میں نے دیکھا
بوڑھے کندھوں پہ جوان بیٹے کا لاشہ میں نے دیکھا


بڑھتی ہوئی دہشت نے دیا تحفہ یہ ہم کو
بڑھتی ہوئی آبادئِ خاموشاں میں نے دیکھا


یہ ظلم و ستم اس طرح سے دیکھ کے اے دل
ڈوبا ہوا غم میں تیرا گوشہ میں نے دیکھا


اب یہی آرزو نکلتی ہے مرے دل سے رافع!
سلام ہو ان پہ جنھیں فراقِ امن میں کوشاں میں نے دیکھا

بےباک
06-01-2014, 06:39 PM
رافع صاحب : اپ تو چھپے شاعر نکلے ،
واہ جی واہ ،
کراچی کے لئے امن کی تمنا ، اچھی کاوش ہے ،
جزاک اللہ

جاذبہ
06-01-2014, 09:05 PM
1513
عبدالرافع صاحب
ما شاء اللہ یہ نظم بہت اچھی لکھی ہے
امید ہے آپ آئندہ بھی اسی طرح طرح اچھا اچھا لکھتے رہو گے
:smiley026::smiley026:یلو برڈ :smiley026::smiley026:
:th_d77::th_d77:

رافع
06-02-2014, 11:44 AM
انتہای شکر گزارہوں آپ لوگوں کا.:smiley032:th_smilie_schild