PDA

View Full Version : ایڈوب فوٹو شاپ....... پہلا سبق



علی عمران
11-25-2010, 11:59 AM
آج سے ہم ایڈوب فوٹو شاپ کے بارے میں پڑھیں گے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ جسے کوئی چیز سمجھ نہ آئے وہ کمنٹس میں اس بارے میں پوچھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی کو ایڈوب کے کسی سپیشل فیچر کے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ بھی سوال کر سکتا ہے میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ سب کی تشنگی کو دور کر سکوں۔
بنیادی باتیں:۔
اگرچہ فوٹو شاپ کا موجودہ ورژن تقریباََ 13 سال پہلے منظر عام پر آنے والے ورژن سے بہت زیادہ مختلف ہے، لیکن ابھی بھی فوٹو شاپ گرافکس کا بہترین پروگرام ہے۔ فوٹو شاپ کا زیادہ استعمال تصویر کو بہتر بنانے اور مختلف اثرات کا اضافہ کرنے کے لئے ہوتا ہے۔ لیکن آپ اسے کسی تصویر کی بنیاد پر یا بالکل نئے سرے سے فنکارانہ تخلیق کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اسے ٹیکسٹ کو سہ جہتی (3D) اثرات دینے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ فوٹو شاپ میں کام کرنا وڈیو گیم کھیلنے سے زیادہ دلچسپ اور آپ کی سوچ سے زیادہ آسان ہے۔
جب آپ پہلی بار فوٹو شاپ کھولیں گے تو آپ سکرین کے بائیں جانب ٹول باکس دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ سکرین میں اوپر والی جگہ پر، مینیوز کے نیچے Options ٹول بار ہوتی ہے، جبکہ دائیں جانب بہت سے فلوٹنگ پیلٹس موجود ہوتے ہیں۔ فلوٹنگ (تیرتے ہوئے) پیلٹس وہ ہوتے ہیں جنہیں سکرین پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے سافٹ وئیرز کے برعکس فوٹو شاپ پروگرام کے کھلتے ہی کوئی ایسی جگہ میسر نہیں ہوتی جہاں آپ کوئی کام کر سکیں۔ ایسا اس لئے ہے کہ فوٹو شاپ میں زیادہ کام تصویروں پر ہوتا ہے جنہیں آپ مختلف جگہوں سے اٹھا کر فوٹو شاپ میں لاتے ہیں۔ یہ تصویریں ڈیجیٹل کیمرے یا سکینر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی یا سی ڈی میں موجود تصویریں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ایک نئی تصویر بنانا:۔
فوٹو شاپ کا پہلا مینیو"File" اور اس مینیو کی پہلی آپشن "New" ہے۔ جب آپ "New" پر کلک کرتے ہیں توNew ڈائیلاگ بار کھل جاتا ہے۔ اس ڈائیلاگ باکس میں سب سے اوپر موجود "Name" باکس میں آپ نئی بنائی جانے والی فائل کا نام ٹائپ کر سکتے ہیں۔

تصویر کا سائز:۔
تصویر کا سائز منتخب کرنے کا آسان سا طریقہ یہ ہے کہ "Preset" کی لسٹ میں سے کوئی ایک آپشن منتخب کر لی جائے۔ اس لسٹ میں کاغذ کے عام استعمال ہونے والے سائز، مانیٹر کے سائز اور ڈی وی ڈی سکرین کے سائز شامل ہیں۔ فوٹو شاپ CS میں ٹی وی اور ویڈیو کے مختلف فارمیٹس بشمول PAL اور HDTV سکرین سائز وغیرہ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے موجود اس لسٹ میں سے موجود کسی بھی سائز کو نہ استعمال کرنا چاہیں تو آپ تصویر کا سائز خود بھی متعین کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے اس ڈائیلاگ باکس میں Width اور Height کے باکس میں تصویر کی چوڑائی اور لمبائی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ لمبائی اور چوڑائی کے لئے مختلف یونٹس مثلاََ پکسل، انچ، سینٹی میٹر، پوائنٹ وغیرہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی یونٹ کو Width یا Height کے باکس کے ساتھ موجود لسٹ سے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
"Preset" کی لسٹ میں ایک آپشن "Default Photoshop Size" ہے۔ یہ آپشن سلیکٹ کرنے سے تصویر کا سائز 5×7 انچ ہوتا ہے جو کہ زیادہ تر مواقع پر موزوں رہتا ہے۔
ریزولیوشن:۔
پرنٹنگ کے حوالے سے ریزولیوشن ایک انچ جگہ میں انک (روشنائی) کے ڈاٹس(چھوٹے چھوٹے نقطے) کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے جبکہ کمپیوٹر کی سکرین کے حوالے سے ریزولیوشن ایک انچ میں پکسلز کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔ ریزولیوشن بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ اس سے تصویر کے معیار کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ ریزولیوشن سے تصویر کا معیار بہتر ہو جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فائل کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اور زیادہ مقدار میں میموری استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر پرنٹ کی جانے والی تصویروں کی ریزولیوشن 150 سے 300 Dpi یعنی ڈاٹس پَر انچ ہوتی ہے۔ کمپیوٹر کے مانیٹر کی ریزولیوشن 72 Dpi ہوتی ہے۔اس لئے آپ ہمیشہ اپنی ضرورت کے مطابق ریزولیوشن کا تعین کریں۔
------------------------------------------------------------------------------
گُر کی بات
اگر آپ بنائی جانے والی تصویر کو کسی ویب پیج پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی ریزولیوشن سے زیادہ اہمیت اس بات کو دینی چاہیے کہ وہ تصویر ویب پیج پر کتنی جگہ گھیرے گی۔ اگر آپ تصویر کو عمدہ معیار کے کلر انک نیٹ یا لیزر پرنٹر سے پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو Dpi 200 کی ریزولیوشن مناسب ہے۔ اگر آپ پیشہ ورانہ معیار کے پرنٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو Dpi 300 کی ریزولیوشن استعمال کرنی چاہیے۔
------------------------------------------------------------------------------
"New" ڈائیلاگ باکس میں" Resolution" باکس کے نیچے"Color Mode" باکس ہوتا ہے۔ اس باکس کی مدد سے رنگوں کی ترتیب کے مختلف انداز استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ عام طور پرRGB طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔ رنگوں کی ترتیب کے طریقہ کار کو ہم آئندہ اسباق میں دیکھیں گے۔
"Color Mode" باکس کے نیچے "Background Contents" کا باکس ہوتا ہے۔ اس باکس کی مدد سے آپ تصویر کا پس منظر(بیک گراؤنڈ) منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہاں White کی آپشن سلیکٹ کر لیں تو ایسا کرنے سے کینوس سفید رنگ کا ہو جائے گا۔
"New" ڈائیلاگ باکس میں اپنی مرضی کی سیٹنگز منتخب کرنے کے بعد جب آپ اوکے کا بٹن کلک کریں گے تو ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔ اس نئی ونڈو کا پس منظر یا کینوس سفید رنگ کا ہو گا۔ فوٹو شاپ میں اس طرح کی ایک سے زائد ونڈوز بیک وقت کھولی جا سکتی ہیں۔ ایک سے زائد ونڈوز ہونے کی صورت میں ایک ونڈو ایکٹو ہوتی ہے۔ ایکٹو ونڈو کو موجودہ ونڈو بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ ایکٹو ونڈو سب سے اوپر ہوتی ہے اور کئے گئے کام کا اثر اسی ونڈو میں ہوتا ہے۔
ماؤس کی مدد سے ونڈو کا سائز تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ونڈو کا سائز کم یا زیادہ کریں گے تو اس سے کینوس کے سائز پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کینوس کا سائز تبدیل کرنے کے لئے "Image" مینیو میں موجود "Canvas Size" کی آپشن استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس آپشن کو کلک کرنے سے کینوس سائز کا ڈائیلاگ باکس کھل جاتا ہے جس میں موجود Width اور Height کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کینوس کا سائز اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

بےباک
11-26-2010, 08:18 AM
واہ جی واہ ، مجھے ایڈوب پر کام کرنے کا ذرہ برابر علم نہیں ہے ، اب اس قسم کی کوشش سے لگتا ہے آپ بوڑھے طوطے کو پڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر یہ تو تھی مذاق کی بات ، آپ ٹوٹوریل میں تصاویر کی اشکال شامل کرتے رہیں ، تاکہ مزید آسانی سے سمجھا جا سکے ،
یہ ایک اچھی کاوش ہے ،جاری رہنا چاھیے ،اسے اب مت روکیے گا ،

راجہ صاحب
11-27-2010, 11:36 PM
جی میرا بھی یہی خیال ہے سکرین شارٹ کے بغیر سمجھنا میرے جیسوں کے لیے خاصا مشکل ہے

تانیہ
11-28-2010, 12:55 PM
سکرین شارٹ کے بغیر تو مجھے بھی کَکھ سمجھ نہیں آنی...ہاہا...آپ ہمیں پہلے بتائیں کہ ہم کونسا فوٹو شاپ ورژن انسٹال کریں اور پھر آپ اسی میں سےسکرین شارٹس کی مدد سے ہماری عقل میں کچھ علم ٹھونسنا

علی عمران
11-28-2010, 04:21 PM
جی ابھی میں صرف تمہیدی گفتگو کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ جب اسباق شروع ہوں گے تو سکرین شارٹس ساتھ ضرور لگیں گے۔۔۔۔۔۔۔
فوٹو شاپ ورژن کی جہاں تک بات ہے تو آپ لیٹسٹ ورژن کر سکتی ہیں یا ایڈوب 7 بھی کام دے گا۔۔۔۔۔۔بہتر ہے ایڈوب سی ایس ورژن کر لیں۔۔۔۔۔

کنفیوژ مت ہوں اپنی عقل بھی استعمال کریں۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہا

ہم تم
12-01-2010, 12:54 AM
اسلام علیکم
اچھی کوشش آپ جاری رکھنا
بے باک بھائی نے ٹھیک کہا ہے

پ ٹوٹوریل میں تصاویر کی اشکال شامل کرتے رہیں ، تاکہ مزید آسانی سے سمجھا جا سکے ،
یہ ایک اچھی کاوش ہے ،جاری رہنا چاھیے ،اسے اب مت روکیے گا ،

عبادت
12-01-2010, 02:20 PM
اسلام علیکم
علی عمران بھاٰ ی ویلڈن ویسے آپ اتنے عقل مند ہو تھوڑی ہمیں بھی دے دیں وہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
:huh:[/font][/size]جس کا نام عقل ہے جلدی جلدی سمجھ آیا کرے گی پھر
تھنکس علی بھایی یعنی کے ماسٹر جی:D

علی عمران
12-01-2010, 04:57 PM
علی عمران بھاٰ ی ویلڈن ویسے آپ اتنے عقل مند ہو تھوڑی ہمیں بھی دے دیں وہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
Huh[/font][/size]جس کا نام عقل ہے جلدی جلدی سمجھ آیا کرے گی پھر
تھنکس علی بھایی یعنی کے ماسٹر جیBig Grin

آپ ساری عقل لے لو جییییییییییی.
اور یہ ماسٹر وغیرہ نہیں چلے گا میں کوئی ماسٹر نہیں صرف طالبِ علم ہوں................ علم کی پیاس بجھے تب ماسٹر بننے کی سوچوں نا!

وی جے
03-15-2011, 11:58 AM
مزے کا ہے اج دیکھا اس کو ویسے اس میں جو بتایا ہے یہ تو سمپلی سمجھ آ گیا اس میں تو سکرین شاٹ کی ضرورت نہین تھی ویسے سکرین شاٹ سے سمجھا ایزی ہو جاتا ہے اچھا لگا بہت
کیپ اٹ اپ علی بھای:-):-):-):-)