PDA

View Full Version : سہولت ہو اذیت ہو، تمہارے ساتھ رہنا ہے



حبیب صادق
06-09-2014, 12:43 AM
سہولت ہو اذیت ہو، تمہارے ساتھ رہنا ہے

کہ اب کوئی بھی صورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

ہمارے رابطے ہی اس قدر ہیں تم ہو اور بس تم
تمہیں سب سے محبت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے


اور اب گھر بار جب ہم چھوڑ کر آ ہی چکے ہیں تو
تمہیں جتنی بھی نفرت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

ہمارے پاؤں میں کیلیں اور آنکھوں سے لہو ٹپکے
ہماری جو بھی حالت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

تمہیں ہر صبح اور ہر شام ہے بس دیکھتے رہنا
تم اتنی خوبصورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے
ندیم بھابھہ

بےباک
06-09-2014, 09:31 AM
اور اب گھر بار جب ہم چھوڑ کر آ ہی چکے ہیں تو

تمہیں جتنی بھی نفرت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے


ہمارے پاؤں میں کیلیں اور آنکھوں سے لہو ٹپکے

ہماری جو بھی حالت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے
تمھارے ساتھ رہنا ہے ،
واقعی ایک اچھی نظم ہے ، تعلق ہمیشہ رکھنا ہے، چاہے کچھ بھی ھو جائے،