PDA

View Full Version : یہ کیسی بے خودی ہے ؟



حبیب صادق
06-10-2014, 11:31 PM
یہ کیسی بے خودی ہے ؟

مقابل وہ گلی ہے


ہے کیا آنکھوں میں بولو ؟
نمی ہے ، روشنی ہے

بتاؤ وصل ہے کیا ؟
یہی تو زندگی ہے

یہ کیا پلکوں پہ جاگا ؟
یہ کربِ آگہی ہے

یہ اتنا تلخ لہجہ ؟
کسک بے حد سہی ہے

کبھی جینے کا سوچا ؟
کمی شاید یہی ہے

ہے دل کیوں ڈوبتا سا ؟
خلش جو بڑھ گئی ہے

ہے کیا جیون میں آخر ؟
فقط تیری کمی ہے

ہے کیا تحریر دل پر ؟
وفا ، جو اَن کہی ہے
***

بےباک
06-11-2014, 05:49 AM
بہت ہی اچھے ذوق کے مالک ہیں آپ ،
زبردست