PDA

View Full Version : خود کلامی



حبیب صادق
06-16-2014, 12:56 AM
مر بھی جاؤں تو مت رونا
اپنا ساتھ نہ چھوٹے گا
تیری میری چاہ کا بندھن
موت سے بھی نہیں ٹوٹے گا
میں بادل کا بھیس بدل کر
تجھ سے ملنے آؤں گا
تیرے گھر کی چھت پر
غم کے پھول اگاؤں گا
جب تو اکیلی بیٹھی ہو گی
تجھ کو خوب رلاؤں گا

٭٭٭

بےباک
06-16-2014, 08:29 AM
منیر نیازی کا کلام ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور اچھوتا ہوتا ہے



تیرے گھر کی چھت پر
غم کے پھول اگاؤں گا
جب تو اکیلی بیٹھی ہو گی
تجھ کو خوب رلاؤں گا

حبیب صادق
06-16-2014, 08:28 PM
پسند کا شکریہ