PDA

View Full Version : غزل



ساجد پرویز آنس
06-22-2014, 12:26 PM
. سلام عاجزانہ
ایک تحریر لے کر حاضر ہوا ہوں امید کرتا ہوں کہ احباب اپنی راۓ کا اظہار ضرور کریں گے

اس عالمِ فانی میں وہ انساں نہیں دیکھا
جس نے کبھی کوئی غمِ دوراں نہیں دیکھا
مسلم سے سرِ رہ کہیں مندر کے پجاری
جو دل میں نہاں تیرے وہ رحماں نہیں دیکھا
یوں پوچھتے ہیں تخلیقِ صلصال کا مقصد
جیسے کبھی اس عبد نے قرآں نہیں دیکھا
ساحل کےصدف چیں دیکھتےہیں یوں گھٹا کو
گویا کہ برستا آبِ نیساں نہیں دیکھا
صد حیف تری اس نگۂ شوق پہ آنس
جس نے گُلوں میں جلوۂ یزداں نہیں دیکھا

نگار
06-22-2014, 09:09 PM
مسلم سے سرِ رہ کہیں مندر کے پجاری
جو دل میں نہاں تیرے وہ رحماں نہیں دیکھا


بہت خوب ،،بہترین غزل اور بہترین نصیحت بھی
اس شیئرنگ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ

انیسہ ظفر
12-20-2015, 07:46 AM
ما شاء اللہ بھت خوب