PDA

View Full Version : مجھے خود میں تلاش کر



saba
06-23-2014, 11:16 AM
میری تقدیر سے پوچھ میری قسمت کا فیصلہ
میری مسکراہٹ پہ نہ جا میرا درد تلاش کر
آنکھوں سے پوچھ میرے انتظار کی حد
اطمینان پر نہ جا میرے صبر کو تلاش کر
میرے دوستوں سے پوچھ میری دوستی کا عالم
صورت پہ نہ جا میری سیرت تلاش کر
جو مل جائیں تم کو میری باتوں کے جوابات
تو پھر تُو ذرا سا کام کر
مجھے خود میں تلاش کر
مجھے خود میں تلاش کر

نگار
06-23-2014, 11:45 AM
میرے دوستوں سے پوچھ میری دوستی کا عالم
صورت پہ نہ جا میری سیرت تلاش کر

بہترین شاعری ارسال کرنے پہ آپ کا شکریہ

ساجد پرویز آنس
06-23-2014, 02:45 PM
سلام عاجزانہ
صبا صاحبہ جو کلام آپ نے پیش کیا ماشاءاللہ اچھی کوشش ہے
اگر آپ ناراض نہ ہوں تو ایک بات پوچھنا چاہوں گا کہ
کیا آپ شاعری کا شوق رکھتی....؟
کیا آپ نے یہ شاعری خود لکھنے کی کوشش کی ہے...؟

نگار
06-23-2014, 02:51 PM
نہیں جناب یہ غلطی سے یہاں شیئر کر گئیں وہ
نئی ہے اس لیے فورم کا ٹھیک طرح پتہ نہیں

اذان
06-24-2014, 07:24 PM
http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=DEDF

نگار
06-24-2014, 10:51 PM
اذان بھائی خوبصورت شاعری ارسال کی آپ نے بہت شکریہ

saba
07-23-2014, 11:50 AM
نگار صاحب یہ میں نے اپنی ڈائری سے دیکھ کر لکھی ہے آئی سمجھ۔ مجھے معلوم ہے اس فورم کے بارے میں

نگار
07-25-2014, 11:43 PM
نگار صاحب یہ میں نے اپنی ڈائری سے دیکھ کر لکھی ہے آئی سمجھ۔ مجھے معلوم ہے اس فورم کے بارے میں

مطلب یہ شاعری آپکی اپنی ہے ؟؟؟؟ کیونکہ اس تھریڈ میں ذاتی شاعری شیئر کرتے ہیں

تانیہ
08-04-2014, 08:53 AM
واہ صبا جی
نائس شیئرنگ