PDA

View Full Version : محبت



رافع
06-23-2014, 11:54 AM
اسکی یادوں نے کبھی بھی ہمیں سونے نہ دیا،
رونا چاہا بہت ہم نے مگر رونے نہ دیا.


اسکی اداؤں میں کھو گیے ہم اس قدر ،
مصروف اتنے رہےکے کسی اور میں کھونے نہ دیا .


چاہا کے پالیں اپنے محبوب کو یک دم ہم
قدرت نے کی ستم ظریفی اور ایسا ہونے نہ دیا.


کیا خراب دامن میرا داغ محبت نے
دھونا چاہا زمانے نے مجھے دھونے نہ دیا .

نگار
06-23-2014, 12:38 PM
کیا خراب دامن میرا داغ محبت نے
دھونا چاہا زمانے نے مجھے دھونے نہ دیا


بہترین اور بہت خوب،،یہ آپکی اپنی شاعری ہے ؟؟؟
خوبصورت شاعری ارسال کرنے پہ آپکا بہت بہت شکریہ

رافع
06-23-2014, 04:41 PM
جی جناب میری ہی شاعری ہے. اور بیحد مشکور ہوں آپکا.