PDA

View Full Version : جی سی بوسال



جی سی بوسال
06-23-2014, 11:48 PM
(غزل)


صرف یادوں میں تیری اے جاں کیا رکھا ہے
درد اک اور بھی اس دل میں چھپا رکھا ہے

وہ اگر پوچھیں بتانا کہ نہیں بھولے ہم
آنکھوں میں ہم نے تیرا نام سجا رکھا ہے

تھی قسم جو تری ملنے کی وہ میں بھولا دوں
بھول جاتا یہ مگر تجھ میں خدا رکھا ہے

باقی تو جلتے مرے نام سے رہتے ہیں یاں
اک صنم ہے کہ غزؔل کو ہی جلا رکھا ہے

مہرباں ہو کے بلاتے مجھے تو میں آتا
اک اسی بات نے مجھ کو تو جھکا رکھا ہے

جو بھی مطلوب ہوا مانگ لیا ہم نے تو
ہم نے پہلو میں غزؔل اپنا خدا رکھا ہے

کلام: جی سی بوسال