PDA

View Full Version : بچوں کے لیے تجویدی قاعدہ



حافظ اختر علی
06-28-2014, 10:53 AM
کتاب کا نام
بچوں کے لیے تجویدی قاعدہ (http://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-k-liye-tajwedi-qaida.html)
مصنف
قاری محمد ابراہیم میر محمدی (http://kitabosunnat.com/musannifeen/qari-muhammad-ibrahim-mir-muhammadi.html)
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ (http://kitabosunnat.com/nashreen/kulyat-al-quran-al-karim-wa-al-tarbiyt-al-islamia.html)
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Bachon-K-Liye-Tajwedi-Qaida.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-k-liye-tajwedi-qaida.html)

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے شیخ القراء استاد محترم جناب قاری محمد ابراہیم میر محمدی صاحب﷾نے بچوں کے لئے قاری قاعدہ اور تجویدی قاعدہ دو قاعدے مرتب کئے ہیں۔ ان میں سے ایک قاعدہ یہی’’ بچوں کے لئے تجویدی قاعدہ ‘‘ہے ۔ اس میں حروف مفردہ،حروف مستعلیہ ،ملتی جلتی آوازوں والے حروف،حروف قلقلہ ،حروف مدہ اور حرکات وغیرہ کی ادائیگی کی انتہائی آسان اور سہل انداز میں پہچان کروائی گئی ہے۔اگرچہ یہ قاعدہ بچوں کے لئے لکھا گیا ہے ،مگر بچوں اور بڑوں سب کے انتہائی مفید اور شاندار ثابت ہوا ہے۔اللہ تعالی استادمحترم قاری صاحب کی ان خدمات کو قبول ومنظور فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)


اس کتاب بچوں کے لیے تجویدی قاعدہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-k-liye-tajwedi-qaida.html)