PDA

View Full Version : جدید فقہی مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں



حافظ اختر علی
07-02-2014, 09:19 AM
کتاب کا نام
جدید فقہی مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/jadeed-fiqhi-masail-kitab-w-sunnat-ki-roshni-main.html)
مصنف
حافظ مبشر حسین لاہوری (http://kitabosunnat.com/musannifeen/hafiz-mubashar-hussain-lahori.html)
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور (http://kitabosunnat.com/nashreen/nomani-kutab-khana-lahore.html)
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Jadeed-Fiqhi-Masail-Kitab-w-Sunnat-Ki-Roshni-Main.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/jadeed-fiqhi-masail-kitab-w-sunnat-ki-roshni-main.html)

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن وسنت کی شکل میں دینِ اسلام کو قیامت تک کے لیے محفوظ فرماکر معیار ہدایت مقرر کردیا ہے اور قرآن وسنت کے احکام میں اتنی وسعت اور لچک رکھی ہے کہ یہ تاقیامت پیش آنے والے مسائل میں امت ِ مسلمہ کی رہنمائی کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے اجتہاد کا دروازہ قیامت تک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو بے شمار نئے مسائل کا سامنا ہے ان پیدا ہونے والے نئے مسا ئل کے حل کےلیے قرآن وسنت سے براہِ راست اجتہاد کے حوالے سے اہل علم افراط وتفریط کا شکار ہیں ۔جدید فقہی مسائل کے حوالے سے مختلف اہل علم اوربالخصوص فقہ اکیڈمی انڈیا کی کتب قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’جدید فقہی مسائل ‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہوری﷾ (ریسرچ سکالر ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد) کی تالیف ہے ۔جس میں انہوں نے جدید فقہی مسائل کے حل کےلیے تمام فقہی مسالک کے فقہی ذخیرے استفادہ کرتے ہوئے اس کتاب میں پانچ ابواب قائم کرکے پندرہ اہم مسائل کوزیر بحث لائے ہیں جبکہ ضمنی طور پر ا ن کے تحت کئی مزید مسائل پر بھی بحث کی گئی ہے ۔ہر اہم میں پہلے اس کی واقعاتی صورت حال کوبیان کرنے کے بعد اس مسئلہ کے ایک ایک جز پر قرآن وسنت کی روشنی میں بحث کرنے کے بعد اس مسئلہ کی مزید توضیح اور تائید کےلیے عرب وعجم کے ممتاز علماء کی آراء وفتاویٰ کو بھی اس میں جمع کردیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے فاضل مؤلف کتاب ہذا کے علاوہ بھی کئی علمی واصلاحی کتب کے مؤلف ومترجم ہیں ۔اللہ تعالی ان کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)


اس کتاب جدید فقہی مسائل کتاب وسنت کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/jadeed-fiqhi-masail-kitab-w-sunnat-ki-roshni-main.html)