PDA

View Full Version : اسلامی بینکاری کی حقیقت



حافظ اختر علی
07-02-2014, 10:04 AM
کتاب کا نام
اسلامی بینکاری کی حقیقت (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islami-bankari-ki-haqeeqat.html)
مصنف
حافظ ذوالفقارعلی (http://kitabosunnat.com/musannifeen/hafiz-zulfiqar-ali.html)
ناشر
دارالدعوۃ السلفیہ شیش محل روڈ لاہور (http://kitabosunnat.com/nashreen/dar-al-dawa-al-salfiya-shish-mahel-road-lahore.html)
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Islami-Bankari-Ki-Haqeeqat.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islami-bankari-ki-haqeeqat.html)

تبصرہ
گزشتہ چند سالوں کے دوران اسلامی بینک کاری نے غیر معمولی ترقی کی ہے اس وقت دنیا کے تقریبا 75 ممالک میں اسلامی بینک کام کررہے ہیں ان میں بعض غیر مسلم ممالک بھی شامل ہیں۔ صرف پاکستان میں مختلف بینکوں کی تین سو سے زائد برانچوں میں اسلامی بینکاری کے نام پرکام ہور ہا ہے ۔ان میں بعض بینک تو مکمل طور پر اسلامی بینک کہلاتے ہیں ۔اور بعض بنیادی طور پر سودی ہیں ۔ایسی صورتِ حال میں رائج الوقت اسلامی بینکاری کا بے لاگ تجزیہ کرنےکی ضرورت ہےتاکہ معلوم ہوسکےک کہ یہ شرعی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں یا نہیں؟زیر نطر کتابچہ''اسلامی بینکاری کی حقیقت؟'' حافظ ذوالفقار (شیخ الحدیث ابوہریرہ اکیڈمی ،لاہور)کا تالیف شدہ ہے۔ جس میں انہوں نے موجودہ اسلامی بینکوں کےطریقہ کار اور ان میں رائج مالی معاملات کا شرعی اصولوں کی روشنی میں منصفانہ جائزہ لے کر دینی نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کی ہے ۔موصوف حافظ صاحب کی اسلامی معیشت کے حوالے مزید دو کتابیں بھی طبع ہوچکی ہیں اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ اللہ تعالی موصوف کے علم وعمل اور زورِ قلم میں برکت فرمائے اور ان کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت بخشے (آمین) (م۔ا)


اس کتاب اسلامی بینکاری کی حقیقت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islami-bankari-ki-haqeeqat.html)