PDA

View Full Version : پسند کی شادی اسلام اور قانون



حافظ اختر علی
07-08-2014, 10:40 AM
کتاب کا نام

پسند کی شادی اسلام اور قانون (http://kitabosunnat.com/kutub-library/pasand-ki-shadi-islam-aur-qanoon.html)

مصنف

ظفر علی راجا (http://kitabosunnat.com/musannifeen/zafar-ali-raja.html)

ناشر

ادارہ قومی مصنفین لاہور پاکستان (http://kitabosunnat.com/nashreen/idara-qoumi-musannifien-lahore-pakistan.html)
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Pasand-Ki-Shadi-Islam-Aur-Qanoon.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/pasand-ki-shadi-islam-aur-qanoon.html)

تبصرہ
ولایت ِنکاح کا مسئلہ یعنی جوان لڑکی کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے کہ کسی نوجوان لڑکی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ والدین کی اجازت اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار اختیار کرکے کسی عدالت میں یا کسی اور جگہ جاکر از خود کسی سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی صحت کے لیے ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کے اسلام سے عملی انحراف نے جہاں شریعت کے بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے سے بھی اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے -علاوہ ازیں ایک فقہی مکتب فکر کے غیر واضح موقف کو بھی اپنی بے راہ روی کے جواز کےلیے بنیاد بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتاب ’’ پسند کی شادی اسلام اور قانون‘‘ معروف قانون دان ظفر علی راجا ایڈووکیٹ کی تالیف ہے جسے انہوں نے پسندکی شادی کے حوالے ایک معروف کیس کے تناظر میں تحریر کیا ہے جس میں پسند کی شادی کی شرعی اور قانونی حیثیت پر بحث کی ہے ۔اور مصنف نے کتاب کے مقدمہ میں بیان کیا ہے اس کتاب کی حد تک ’’پسند کی شادی‘‘ کا مطلب ایسی شادی ہے کہ جس میں فریقین اورخاص کر لڑکی کے والدین اپنی ناپسندیدگی یا ناراضکی کے سبب شریک نہ ہوئے ہوں۔کتاب ہذا کے مصنف ظفر علی راجا صاحب نے 1985ء میں دنیا بھر کی اعلیٰ عدالتوں میں اسلامی قانون پر دئیے گئے فیصلے جمع کرنےکا بیڑا اٹھایا او رتن تنہا وہ کام کر دکھایا کہ جو بڑے بڑے ادارے بھی نہیں کر پاتے ۔اب تک ان کایہ کام بیس ضخیم جلدوں میں ’’اسلامک جج منٹس‘‘ کے نام سے شائع ہوکر بین الاقوامی یونیورسٹی میں پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔ اس عظیم الشان کا م پر 1989ء میں انہیں پیرس میں بین الاقوامی ایوارڈسے نواز ا گیا ہے۔یہ کتا ب محدث لائبریری میں بھی موجود ہے موصوف کا فی عرصہ سے مجلس التحقیق الاسلامی سے بھی وابستہ ہیں ۔(م۔ا)


اس کتاب پسند کی شادی اسلام اور قانون کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/pasand-ki-shadi-islam-aur-qanoon.html)

نگار
07-08-2014, 06:13 PM
جزاک اللہ

بہترین شیئرنگ پہ آپ کا شکریہ