PDA

View Full Version : پاکستان میں حدود قوانین



حافظ اختر علی
07-10-2014, 09:22 AM
کتاب کا نام
پاکستان میں حدود قوانین (http://kitabosunnat.com/kutub-library/pakistan-me-hadood-e-qawaneen.html)
مصنف
شہزاد اقبال شام (http://kitabosunnat.com/musannifeen/shahzad-iqbal-shaam.html)
ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد (http://kitabosunnat.com/nashreen/shariya-academy-islamabad.html)
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Pakistan-Me-Hadood-e-Qawaneen.jpg (http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Pakistan-Me-Hadood-e-Qawaneen.jpg.html)
تبصرہ
اسلام نے اپنے اصول حکمرانی میں عدل وانصاف کو بے پناہ اہمیت دی ہے۔ یہ ایسا الٰہی نظام حیات ہے جس کامزاج انسانوں کے خود ساختہ رائج الوقت قوانین سے اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ یہ تمام انسانی قوانین سے ممتازاور ہردو ر،ہر زمانے کےتقاضے پورے کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اہل پاکستان کی مسلسل یہ خواہش اورکوشش رہی ہے کہ اسلامی قوانین کا نفاذ عمل میں آئے۔زیر نظر کتاب ’’پاکستان میں حدود قوانین‘‘اسلام کے فوجداری قانون ،بنیادی تصورات اور عملی تطبیق کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے ۔جوکہ شریعہ اکیڈمی ،اسلام آباد کی طرف سے اس موضوع پر جولائی2005ء میں منعقد کی جانے والی کانفرنس میں علماء کرام ،معروف اسکالرزاور قانون دان حضرت کی طرف سے پیش کیے جانے محاضرات ومقالات پرمشتمل ہے جسے شہزاد اقبال شام (اسسٹنٹ پروفیسر شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد ) نے مرتب کیا ہے اور شریعہ اکیڈمی نے افادہ عام کےلیے اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالی اس کوشش کو ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ میں پیش رفت کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

اس کتاب پاکستان میں حدود و قوانین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/pakistan-me-hadood-e-qawaneen.html)

نگار
07-11-2014, 04:09 AM
اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ