PDA

View Full Version : موٹے افراد کیلئے ایک اچھی خبر



جاذبہ
07-23-2014, 05:21 PM
برمنگھم (نیوز ڈیسک) موٹاپے کو عام طور پر دل کی بیماریوں کا باعث سمجھا جاتا ہے لیکن ایک تازہ تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ زیادہ وزن والے لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ ضرورت سے زیادہ وزن والوں کی بجائے ضرورت سے کم وزن والوں کو ہوتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ اگرچہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے لیکن موٹے لوگوں میں ان بیماریوں کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی شرح کم ہے۔ سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کی تحقیق میں 36 سابقہ تحقیقات کا مطالعہ کیا گیا جس میں لاکھوں مریضوں پر تحقیق کی گئی تھی۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ کم وزن والے (جن کا باڈی ماس انڈیکس 20 سے کم تھا) لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ نارمل وزن والے لوگوں کی نسبت تقریباً 3گنا تک زیادہ ہے جبکہ زیادہ وزن والے (جن کا باڈی ماس انڈیکس 25 سے 30 تک تھا) لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے کم تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ 30 سے زیادہ باڈی ماس انڈیکس والوں میں بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ نارمل وزن والوں سے 27 فیصد کم تھا۔ یہ تحقیق ”مایو کلینک پروسیڈنگز“ نامی جریدے میں شائع ہوئ ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/digital_images/350/2014-07-18/news-1405707074-6244.jpg

saba
07-23-2014, 11:28 PM
اچھی معلومات ہیں سسٹر،شئیر کرنے کا شکریہ۔مگر یہ مت سمجھجئیے گا میں موٹی ہوں میں بہت سمارٹ ہوں،ہاہاہہاہاہا

نگار
08-03-2014, 08:30 PM
اب کنفیوز ہے کہ موٹے بنے یا ایسے ہی رہے ،، پہلے موٹاپے سے ڈر لگتا تھا اب شائد یہ سمارٹنس بھی جان کا دُشمن ہے ،
بندہ کرے تو کیا کرے !!!!!!!!!!!!
اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ