PDA

View Full Version : دو جنتی



جاذبہ
07-24-2014, 05:08 PM
بغداد شریف میں ایک پارسا عورت رهتی تھی . اسی زمانه میں وہاں کوئی کفن چور بھی رها کرتا تھا

جب وه پارسا عورت اس دنیا سے رخصت هوئی تو اس کفن چور نے بھی اسکا جنازه پڑھا تاکہ اس کی قبر دیکھ سکے .
جب رات هوئی تو وه کفن چور اس پارسا عورت کی قبر پر گیا اور قبر کھودی . جب اس نے کفن کو هاتھ لگایا تو اس پارسا عورت نے چور کا هاتھ پکڑ لیا اور کہا ،
" الله کی شان هے که ایک جنتی کسی دوسرے جنتی کا کفن چرا رها هے " .
یه سن کر کفن چور لرز گیا اور کہنے لگا که اے پارسا بی بی !
تیرے جنتی هونے میں تو شک نہیں لیکن میں نے تو ساری زندگی مردوں کے کفن چرائے هیں ، میں کیسے جنتی هو سکتا هوں ؟
اس پر وه عورت بولی ،
" الله تعالی نے مجھے بخش دیا اور جس جس نے میرا جنازه پڑھا ، اسے بھی بخش دیا اور تو نے بھی میرا جنازه پڑھا هے " .
اس پر وه کفن چور شرمندہ هوا ، اس نے توبه کی اور اپنے زمانے کا قطب بن گیا .





( بحواله شرح الصدور )

saba
07-24-2014, 06:16 PM
سبحان اللہ۔ بے شک اصل ہدایت تو صرف اللہ رب العزت ہی کی ہدایت ہے۔شئیر کرنے کا شکریہ

تانیہ
08-04-2014, 08:50 AM
نائس شیئرنگ
جزاک اللہ

حبیب صادق
08-19-2018, 03:27 AM
جزاک اللہ خیر