PDA

View Full Version : کنٹرول پلس آلٹ پلس ڈیلیٹ کا مجموعہ ایک غلطی تھی، بل گیٹس



جاذبہ
08-04-2014, 10:27 AM
http://www.urdu.co/sw-store/images/news/junoon.co-59363102013.jpg
مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کنٹرول پلس آلٹ پلس ڈیلیٹ کا مجموعہ ایک غلطی تھی۔ جب ہارورڈ یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ کمپیوٹر یا سافٹوئیر استعمال کرنے کے لیے ان تین کیز کے مجموعے کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ تو بل گیٹس کے جواب نے سبھی کو حیران کر ڈالا ۔ ۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ، ہم اس کے لیے ایک کی یا ایک بٹن بھی استعمال کر سکتے تھے۔ لیکن اس وقت جس شخص نے یہ کلیہ بنایا، غلط بنایا۔ یہ ایک غلطی تھی۔ حاضرین نے بل گیٹس کے اس حیران کن جواب پر تالیاں بجا کر داد دی اور ان کے جواب سے بہت محظوظ ہوئے ۔

بےباک
08-04-2014, 05:47 PM
یہ اس لئے کیا گیا ، کہ ہمین معلوم ہو کہ ہم مضمون کو مٹا رہے ہیں ، کم از کم سوچ میں رہے کہ آپ ایک فنکشن کو ختم کر رہے ہیں ،
خیر اب جو ہو گیا ، ٹھیک ہو گیا ،

تانیہ
08-04-2014, 10:35 PM
یس یہ بات پہلے بھی علم میں ہے اور بہت دلچسپ بات ہے یہ ۔۔۔۔ایک غلطی دلچسپ بن گئی اور مفید بھی

شاہنواز
08-07-2014, 10:48 PM
غلطی ہی تاریخ بنادیتی ہے ۔

نگار
08-08-2014, 12:04 PM
اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ