PDA

View Full Version : کڑاہی چکن



جاذبہ
08-09-2014, 06:23 PM
کڑاہی چکن

مرغی ........ ایک کلو
ٹماٹر ........ 6 سے 8 عدد
ادرک پیسٹ ........ 2 کھانے کے چمچ
نمک ........ حسب ذائقہ
سرخ مرچ ....... حسب ضرورت
ہلدی ......... چوتھائی چائے کا چمچ
زیره ......... ایک چائے کا چمچ
سبز مرچیں ......... 4 عدد
سبز دھنیا ........ گارنشنگ کے لیے

تیل ........ آدھا کپ یا حسب ضرور
ترکیب:- تیل گرم کر کے اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر تیز آنچ پر مرغی فرائی کر لیں رنگت بدل جائے اور مرغی کا پانی خشک ہو جائے
اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر دیں اور جب قدرے ٹماٹر نرم پڑیں تو بیس منٹ تک مسلسل مگر احتیاط سے چمچ چلائیں کے ٹماٹر مکس ہو جائیں
اب اس میں تمام مصالحہ جات شامل کر مکس کریں 5 منٹ بھون کر آئل کنارے چھوڑ دے

تو اس میں سبز مرچیں و ادرک پیسٹ شامل کر کے ڈھکن رکھ دیں...
ہلکی آنچ پر تاکہ چکن بھی گل جائے اگر کسر ہو اور ادرک و سبز مرچوں کا ذائقہ بھی رچ بس جائے...
بعد میں سبز دھنیا سے گارنش کر کے تندوری روٹی و سلاد چٹنی کے ساتھ سرو کریں
https://fbcdn-sphotos-g-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xap1/t1.0-9/s851x315/10525750_259892194134632_2740524780971497665_n.jpg

عبادت
08-10-2014, 02:36 AM
بہت مزے کی ترکیب ہو گی
اگر کوئی بنا کر لا دے تو
ویسے میرا یہ ذاتی خیال ہے جو ترکیب بتاے کم از کم ایک دو بار بنا کے فری کھلاے تو ترکیب اور بھی مزے کی ہو جاے گی

شاہنواز
08-11-2014, 02:57 PM
کوئی بناکر کھلائے تو پتہ چلے کہ کیسی ہے پھر ہم تجربہ کریں گے۔

تانیہ
09-17-2014, 10:19 PM
مزےدار شیئرنگ کے لیے شکریہ