PDA

View Full Version : چیز سینڈوچز



جاذبہ
08-11-2014, 07:39 AM
چکن ....... آدھا کلو
"نمک و کالی مرچ ڈال کر ابال لیں اور جب چکن گل جائے تو اس کے چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیں"

ڈبل روٹی .......... 6 سے 8 سلائسز
بند گوبھی ........ ایک پیالی
"باریک کٹی ہوئی"
مایونیز ...... ایک پیالی
نمک ...... حسب ذائقہ
کالی مرچ ....... 2 سے تین چٹکی بھر
موزریلا چیز ........ حسب ضرورت
"کدوکش کر لیں"

انڈه ......... حسب ضرورت

ترکیب:- مکسنگ باؤل میں چکن، مایونیز، نمک، کالی مرچ، بند گوبھی ڈال کر آمیزه تیار کر لیں
اب ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر آمیزه لگا کر دوسرا سلائس اس کے اوپر رکھ کر سینڈوچ کی شکل دے دیں
پھر ان کو درمیان سے کٹ کر کے دو پیسیز کر لیں...
ایک الگ برتن میں انڈے پھینٹے اس میں ان سینڈوچز کو مکمل ڈپ کر کے توے پر شیلو فرائی کر لیں..
دونوں جانب سے سینڈوچز گولڈن ہو جائیں تو پلیٹ میں نکال کر اوپر سے کدوکش کی گئی چیز ڈالیے اور مائیکروویو اوون میں 30 سیکنڈ تک گرم کریے کہ چیز پگھل جائے
کیچپ کے ساتھ سرو کریں
https://fbcdn-sphotos-b-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xfp1/t1.0-9/10407352_260052937451891_4423568632397873959_n.jpg