PDA

View Full Version : جاگ پاکستانی جاگ



شاہنواز
08-14-2014, 04:54 PM
جاگ پاکستانی جاگ
پاکستان اور یوم پاکستان ،آزادئ پاکستان کے حوالے سے بہت کچھ لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہےلیکن پھربھی میرا دل یہاں کچھ لکھنے کو چاہ رہا ہے کہ آج پھر 14 اگست ہے کہ ہم جشن آزادی خوف ودہشت کےسائے تلے منارہے ہیں۔ آج میرا دل اداس ہے کہ میں ہرسال جوش و خروش سے جشن آزادی مناتا رہا ہےہوں،بچپن سے ایک ہفتہ پہلے ہی رنگ برنگی جھنڈیاں جمع کرناشروع کردیتا تھا کہ اس دور میں ہمیں 25 اور 50 پیسا سے زیادہ جیب خرچ نہیں ملتا تھا لیکن ہمار جوش عروج پر ہوتا تھا کہ پاکستا ن کی آزادی ہے ۔ میرا یہ جوش ابھی تک قائم رہا کچھ سال قبل تک اور ہے اسی طرح میں اب اپنے بچوں کے ساتھ مناتا رہا ان کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچمک مناسبت سے کپڑے ،بینڈز،کیپز اور دیگر لوازمات دلواتا لیکن اس سال میں کچھ نہ کرسکا ۔ آپ یہ نہ سمجھئے گا کہ میرا یہ جذبہ کم ہوگیا ہے ہرگز ایسی بات نہیں ہے ،جنہوں نے میری تحریروں کا مطالعہ کیا ہوگا ان کو میر ی پاکستا ن سے محبت لگاؤ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ اس کی وجہ کیا بنی کہ آخر ہم سب پاکستانی کب بنیں گےہم فرقہ پرستی سے باہر کب نکلیں گے ، لسانیت کا لبادہ کب اتاریں گے ۔
ہم منافق ہیں ہم ایک نہیں ہوسکتے جب ہم قرآن ایک ،رسول ایک ، اللہ ایک کا نعرہ لگاتے ہیں تو ہم ہمارا منافق دل ذرا سا بھی نہیں کانپتا کہ ہم کہہ کیا رہے ہیں اور کرکیا رہے ہیں۔ ہیں ۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن اس آزادی کی قدر نہیں کرتے ۔ ہم ایک بازو پہلے ہی گنواچکے ہیں ،دوسرا بازو کٹنے کے قریب ہے توپھر ہم بھی ہمارا ضمیر مردہ ہے۔ ہم پاکستانی آخر سیاستڈانوں کے ان کھوکھلے نعروں کے چکر میں کیوں آتے ہیں یہ وہی شکلیں ہیں جو نیا لبادہ اوڑھ کر آجاتے ہیں نئے وعدوں کے ساتھتو پھر ہم کیا کرسکتے ہیں ان کو ہری جھنڈی کیوں نہیں دکھاتے ، ان کے کھوکھلے نعروں میں کیوں آتے ہیں ۔ جاگ پاکستانی جاگاپنے پاکستان کو بچانے کے لئے آگے بڑھو۔