PDA

View Full Version : پانچ رنگوں والا دریا



جاذبہ
08-31-2014, 11:30 AM
دنیا میں بے شمار چھوٹے بڑے دریا پائے جاتے ہیں لیکن کولمبیا کا دریائے کانوکرسٹیل ایسا دریا ہے کہ جسے دیکھ کر انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کہیں وہ خواب تو نہیں دیکھ رہا۔ یہ دنیا کا واحد دریا ہے جس کا پانی رنگدار ہے اور نہ صرف رنگدار ہے بلکہ اس میں کم از کم پانچ مختلف رنگ پائے جاتے ہیں۔ جونہی جولائی کا مہینہ آتا ہے تو اس کے پانی میں رنگ چھلکنا شروع ہوجاتے ہیں اور نومبر تک ان کی چمک دمک اور رنگینی اپنی بہاریں دکھاتی رہتی ہے۔ اس کے رنگوں کی وجہ سے اسے ”پنج رنگا دریا“ یا ”آبی قوس قزح“ بھی کہا جاتا ہے۔ اس دریا پر نظر پڑتے ہی انسان محو حیرت رہ جاتا ہے کیونکہ کہیں سرخ رنگ نظر آتا ہے تو کہیں سبز، کہیں نیلا تو کہیں نارنجی دراصل اس کی تہہ میں سرخ رنگ کے پودے میکارینیا کلیو پگیرا اگتے ہیں جس کی وجہ سے ساری تہہ سرخ ہوجاتی ہے سورج کی روشنی پڑنے سے یہ تہہ قرمزی، نارنجی اور دیگر رنگ بھی اختیار کرسکتی ہے۔ ان رنگوں میں پانی کا نیلا رنگ، چٹانوں کا کالارنگ، ریت کا سبز رنگ اور ایلجی کا پیلا رنگ بھی شامل ہوجاتا ہے تو دریا کا پانی سات رنگوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے جن میں سے کم از کم پانچ رنگ اکثر نمایاں نظر آتے ہیں۔
https://fbcdn-sphotos-f-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xpf1/v/t1.0-9/s720x720/10580158_501354016676089_3036151282960382525_n.jpg ?oh=143d10da9c351a14d4820e6a11efcab3&oe=547FE5B7&__gda__=1417821194_1544bd002dba2f8395bc6f59fe83b73 5

بےباک
08-31-2014, 07:03 PM
زبردست شئیرنگ ،
میرے علم میں آج یہ با ت آئی ہے ، بے حد خوبصورت
معلومات کا خزانہ آپ کہاں سے تلاش کرتی ہیں ، مجھے حیرت ہوتی ہے ،

جاذبہ
08-31-2014, 10:32 PM
پسندیدگی کا شکریہ بے باک جی 😃