PDA

View Full Version : پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کا خطاب



شاہنواز
09-03-2014, 05:41 PM
پارلیمنٹ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا خطاب

آخرکا ر پی ٹی آئی کے رہنما اور اسابقہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں 21 روز بعد تشریف لے ہی آئے کہ اپوزیشن اور سرکاری اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے ممبران کی غیر موجودگی میں الزام تراشیاں کرتی رہی اور ان ہی کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف قرارداد منظورکرواتی رہیں اور دھرنا دینے والوں کو دہشت گرد قرار دیتی رہیں ۔میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ یہ نہ تو اسرائیل اور غزہ ہے کہ ہاتھوں میں پتھر لئے ڈنڈے لئے افراد کو دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے اور دیا جارہا ہے۔میں اس فورم کے توسط سے ان پارلیمان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے بھتہ خورم،ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان تو یہ سب کون کررہا ہے اور کیوں کررہا ہے ان کو دہشت گرد قرار دینے میں کیوں تاویل کی جاتی ہے ان کو کیوں چھوٹ دی جاتی ہے ان کے خلاف کیوں کارروائی سے گریز کیا جاتا ہے ؟ اور کیوں آپریشن کراچی کےنام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے ۔ یہ سب کیسے ممکن ہوگا۔میں دور نکل گیا میرا موضوع شاہ صاحب کی وہ تقریر ہے جو کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں آکر جمہوری حق اختیار کیا اور کامیابی سے کیا ۔ ان کی یہ تقریر پارلیمنٹ کی تاریخ میں موجودہ اعتزاز احسن کے بعد سب سے مؤثر تقریر تھی کہ بھٹو کےوور سے لے کر موجودہ اسمبلی کے دورتک شاہ صاحب مختلف ادوار میں مخلتلف وزارتوں اور مختلف اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔جس طریقہ شاہ محمعود قریشی نے اپنا مؤقف بیان کیا وہ لائق تحسین ۔ اسمبلی کے فلور کا خوبصورتی سے استعمال کرنا ایسے جہاندیدہ انسان سے ہی توقع کی جاتی ہے ۔ میں اس پارٹی کا نہیں ہوں لیکن جو کچھ بھی شاہ محمود نے اپوزیشن ارکان اور حکومتی اور اتحادی ارکا ن کے جواب میں جواب یا وہ واقعئی لاجواب ہے ۔ ان کی اس تقریر کا جواب کسی کےپاس نہیں ہے سب ہی اپنی بغلیں جھانکتے رہے ۔شاہ صاحب کی تقریر میں جو سچائی تھی وہ نہ تو اپوزیشن لیڈروں اور حکومتی لیڈروں کو ہضم ہورہی تھی اسی بناء پر حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان ان کی تقریر کے دوران رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے لیں یہ سب اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

تانیہ
09-08-2014, 05:24 PM
افسوس ہے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہمارے سیاستدانوں پہ جو اس پہ بھی نا تو شاہ محمود قریشی کو بولنے کا موقع دے رہے تھے سمیت اسپیکر صاحب(کیونکہ شاہ محمود قریشی کو فلور پہ بولنے کی اجازت بھی اپوزیشن لیڈر کی سفارش پہ ملی ورنہ اسپیکر صاحب ہر بار اگنور کرتے رہے )اور جب تقریر شروع کی اور دوران تقریر بھی زبان درازی کرتے رہے جیسے جمہوریت کے لیڈرز صرف وہی ہوں جو اس نام نہاد جمہوریت کو بچانے اکٹھے ہوئے ہیں باقی سب دھشت گرد ہی ٹھہرے ، خواہش ہے کہ ایسا ہی اتحاد کبھی ملک پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے بھی ہو تو کیا ہی بات ہے کبھی اس فلور پہ عوام کے مسائل کا ذکر خیر بھی ہو تو کیا ہی بات ہو ۔۔۔۔لیکن مجھے تو اپوزیشن لیڈر کی اس بات نے مزا دیا ۔۔۔صدقے جاؤں عمران خان اور قادری کے جنہوں نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی راہ دکھا دی

بےباک
09-09-2014, 12:43 PM
۔صدقے جاؤں عمران خان اور قادری کے جنہوں نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی راہ دکھا دی

سچ لکھا ، ایسا ہی اخبار میں آیا ہے ،