PDA

View Full Version : چھ ستمبر کے ہیروز ۔یوم دفاع پاکستان



بےباک
09-06-2014, 10:36 AM
http://www.nawaiwaqt.com.pk/print_images/290/2012-09-06/news-1346891091-6684.jpghttp://www.nawaiwaqt.com.pk/print_images/290/2012-09-06/news-1346891091-6684.jpghttp://www.nawaiwaqt.com.pk/print_images/290/2012-09-06/news-1346891091-6684.jpg
http://3.bp.blogspot.com/-x56aPWC9eWk/Uireaoa9vxI/AAAAAAAAABw/eGdX7ZILLKo/s1600/13791-def-1347023995-172-640x480.jpg
یوم دفاع پاکستان ، چھ ستمبر

http://2.bp.blogspot.com/-5UxS4lARx34/UirezDm9l4I/AAAAAAAAAB0/CMDFqnkppPc/s1600/DefDay.jpghttp://3.bp.blogspot.com/-BihDGou12F0/UireMpCt34I/AAAAAAAAABk/J1BcCVk3k7E/s1600/1236969_577908278938442_760157401_n.jpg

بےباک
09-06-2014, 11:41 AM
آج 6 ستمبر 2011 ہے اور چھـ ستمبر کا دن ہم یوم دفاع کے طور پرمناتے ہیں۔ اس دن انڈیا نے پاکستان پر حملہ کردیاتھا اور الحمداللہ ہمارے لوگوں نے اورپاک فوج نے اس موقع پردشمن کو ایسادندان شکن جواب دیاجسکی مثال پوری دنیامیں نہیں ملتی ہے۔آج بھی اسی جذبہ کی ضرورت ہے ،
اس وقت بھی امریکہ نے اپنے دوستی کا حق ادا کیاتھاکہ ہماری فوجی امداد بندکردی تھی اور انڈیاکاساتھـ دیاہے اور آج بھی ہماری حالت ایسی ہے کہ ہم اپنے ماضی سےذرا سابھی سبق نہیں لے چکے ہیں ہماراہرحکمران امریکہ کی جھولی میں بیٹھناپسند کرتاہے حالانکہ ہمارے پڑوس میں چین ایک ایسی طاقت ہے جس کی بھی پوری دنیامیں مثال نہیں ہے۔ اس وقت بھی عوام نے امریکہ کی اس ہٹ دھرمی کو بری طرح محسوس کیااوراس کی مخالفت کی لیکن ہمارے حکمرانوں کے کان پر جوں تک ناں رینگی اوراب بھی یہی حال ہے کہ ہم داخلی طورپراس بری طرح امریکہ کی دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں ہمارے اربوں ڈالرکانقصان ہوچکاہے اورہزاروں بندوں کی اس کی جنگ میں شہیدکروا کر اب بھی ہماری ہرتان امریکہ پرہی ٹوٹتی ہے۔
اس دن ہم نے متحد ہوکرسترہ دن تک بھارت کامقابلہ کیاتھاسترہ دن کی جنگ میں ہم نے بہت کچھـ کھویالیکن قوم ایسی متحد تھی ہرکوئی ایکدوسرے سے بازی لےجانےکی کوشش میں تھاہرایک دوسرے کے لئے اپنی جان نثار کرنے کے واسطے تیارتھا۔لیکن اب 49 سالوں کے بعد پھراس جذبوں کو ابھرانے کی ضرورت ہے دراصل ہم کو اس بری طرح ایکدوسرے سے علیحدہ کرنےکی منظم کوشش کی جارہی ہے اور ہم ہیں کہ دشمن کی اس چال کویاتوسمجھـ نہیں رہے یاکہ شترمرغ کی طرح اپنی چونچ کو ریت میں دبارہے ہیں۔ پینسٹھـ کے بعدہماری قوم زلزے پر اکٹھی ہوئی پھرہم لوگ سیلاب پر اکٹھے ہوئے لیکن ہمارے حکمران ایسے نااہل ہیں کہ انہوں نے ہی اپنی سیاست سے ہم کو ایکدوسرے سے ایسابیگانہ کردیاہے کہ اگراب کوئی سڑک پر حادثہ سے مربھی رہاہے توہم لوگ کھڑے ہوکرتماشہ ضرور دیکھتےہیں اس کے لئے کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھاتے کہ اس کی جان بچائی جاسکے۔
آج ہماراملک گوناں گوں مسائل میں گھرا ہواہے اور ہم لوگوں نےہربات کو حکومت پر ڈال دیاہے اور اپنی آنکھیں بند کرلیں ہیں ماناکہ حکومت بھی روایتی طورپراپنی ست روی کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن ہم بھی طوطاکی طرح ایک ہی رٹ لگائیں جارہے ہیں کہ سب کام حکومت ہی کرے گی جسکی وجہ سے آج پاکستان میں مسائل کا رونارویاجاتاہے ۔ اگرہم قطرہ قطرہ کرکے اس ملک کو سنوارے میں اپناآپ کوپیش کریں اپنے آپ سے ابتداء کریں کہ ملک کی اچھائی کے لئے اکٹھے ہوناہے اورایک جان ہوکرکام کرناہے تومیرےخیال میں وہ دن دور نہیں ہے جب ہم بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتےہیں۔ اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمیں امن و سکون سے اور متحد ہوکررہنےکی توفیق عطاء فرمائيں۔ آمین ثم آمین
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسبان ہو اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ گلستان اس کے

بےباک
09-06-2014, 11:44 AM
مسلمانوں کو جب بھی چھ ستمبر یاد آتا ہے
دفاعِ قوم کا تاریخی منظر یاد آتا ہے
مگر دشمن کو جب بھی چھ ستمبر یاد آتا ہے
شکستِ فاش کا دلدوز منظر یاد آتا ہے
وہ اک چھوٹے سے ملک اور جزبۂ ایمان کے ہاتھوں
بڑی طاقت کا ہو جانا مسخر یاد آتا ہے

بےباک
09-06-2014, 12:23 PM
http://www.pakwheels.com/forums/attachments/guess-humor-hobbies/482879d1361252508-happy-defence-day-6th-sept-1104443_159_pakwheels-com-.jpghttp://www.pakwheels.com/forums/attachments/guess-humor-hobbies/663857d1361942190-happy-defence-day-6th-sept-64144_1_ffd_dsc_5246812_vqw_pakwheels-com-.jpghttp://www.pakwheels.com/forums/attachments/guess-humor-hobbies/482878d1361252508-happy-defence-day-6th-sept-f-16c_7zo_pakwheels-com-.jpghttp://www.pakstatus.com/wp-content/uploads/2013/09/The-Defence-Day-Of-Pakistan-6th-September7.jpg

بےباک
09-06-2014, 12:35 PM
http://nativepakistan.com/wp-content/uploads/Rare-Newspapers-about-Pakistan-September-1965-Daily-Jang-Karachi.-Three-more-Indian-fighter-aircraft-shot-down-Old-Newspapers.jpghttps://diaryofacommoner.files.wordpress.com/2011/12/2011_12largeimg216_dec_2011_164925763.jpg
ائر مارشل نور خان ،
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/f/fe/MM_alam_in_2010.jpghttp://www.thenewstribe.com/wp-content/uploads/2013/09/Defence-Days-heroes.gif
محمد محمود عالم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ائر مارشل نور خان ایکشن میں
https://diaryofacommoner.files.wordpress.com/2011/12/image023.jpg?w=300&h=248http://nativepakistan.com/wp-content/uploads/Indo-Pak-War-September-1965-Rare-Newspaper-Jang-07-September-1965.jpg

شاہنواز
09-07-2014, 01:22 AM
محترم بردار آپ چھ ستمبر کے شہیدوں کو یاد کرکے ایک احسن قدم اٹھایا ہے آج ان کی سالگرہ منائی گئی ہے کہ اب رات کے بارہ سے اوپر کا وقت ہوچکا ہے اور جنگ جاری تھی اور شہید ہونے کا سلسلہ جاری تھا اسی وجہ ان کی سالگرہ منائی جاتی ہے ۔شہدا کی یاد میں ان کی سالگرہ منانے ان پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ ان کا نمک حلال کرنے کا وقت ہوتا ہے اور 65 میں پاکستانی قوم نے صحیح معنوں میں نمک حلال کیا تھا اس کے بعد بھی کئی مواقع آئے جب قوم نے نمک حلالی کی لیکن یہاں ہمارے اوپر حکمران بیٹھے نام نہاد رہنما اپنی نمک حلالی کرنے کی بجائے نمک حلالہ کرنے پر لگے ہوئے ہیں کہ جلدی سے طلاق ہو جان چھوٹے حلالہ ہوجائے چاہے اس کے لئے ملک قوم و سلطنت کو ہی داؤ پر ہی نہ لگادیا جائے اور ہم سب ان کے حلالہ کے مناظر الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر دیکھنے کے لئےبے تاب رہتے ہیں چاہے ہمیں اس کے لئے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں یہ اپنے حلالہ بند نہیں کریں گے۔