PDA

View Full Version : ذرا سمجھ لے



ساجد پرویز آنس
09-25-2014, 05:28 PM
سلام عاجزانہ
ایک تحریر لے کر حاضر ہوا امید کرتا ہوں کہ احباب اپنی راۓ کا اظہار ضرور کریں گے
فاعلاتن فاعلاتن

خدا کے بندے ذرا سمجھ لے
یہ ہے جہاں بے وفا سمجھ لے
کبھی کرے گا یہاں بسیرا
یہ قبر کی بھی صدا سمجھ لے
یہ اپنےبس میں کہاں ہے پیارے
کہ کب ہو وقتِ قضا سمجھ لے
یہ جو رحیلِ اجل کی باری
کبھی نہ جاۓ خطا سمجھ لے
یہ نعمتیں بھی یہ زندگی بھی
سبھی ہےرب کی عطا سمجھ لے
بچا سکے گی یہ روزِ محشر
تری ہی اپنی ادا سمجھ لے
یہی کہے گا تجھے تو آنس
کتاب رب کی ندا سمجھ لے

بےباک
09-25-2014, 07:52 PM
خدا کے بندے ذرا سمجھ لے
یہ ہے جہاں بے وفا سمجھ لے
کبھی کرے گا یہاں بسیرا
یہ قبر کی بھی صدا سمجھ لے

بہت خوب ، زبردست ،
ساجد پرویز انس صاحب کافی عرصے بعد آپ آئے ، ہم حیران ہو گئے ہیں ، کہاں تھے آپ ،
آپ کی شاعری کا مشتاق ہوں ،

تانیہ
09-26-2014, 03:17 PM
بہت خوب ب ب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ساجد پرویز آنس
09-26-2014, 03:43 PM
سلام عاجزانہ
جناب بے باک صاحب ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہماری تحریر پسند کی اور اس بات پہ بھی شکر گزار ہیں کہ آپ نے کھل کر اپنی راۓ کا اظہار نہیں کیا
انشاءاللہ اب ہم اس بزم میں آتے رہیں
فی امان اللہ