PDA

View Full Version : چین کے وزیر اعظم کا دورہ



بےباک
12-19-2010, 10:27 AM
پاک چین دوستی کوکوئی قوت متاثر نہیں کرسکتی ہے، وین جیاباؤhttp://www.urdureporter.com/images/uploads/wen-jiaboa.jpg

اسلام آباد:
پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے پاک چین دوستی کی ایک اور عظیم مثال پاک چائینہ فرینڈ شپ سنٹرکا افتتاح کر دیا ہے ۔ چینی وزیر اعظم وین جیابائو کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندر کی طرح گہری ہے جسے کوئی قوت متاثر نہیں کرسکتی ہے۔ پاک چائنہ فرینڈز شپ سنٹر دونوں ملکوں کی دوستی کا مظہر ہے۔ سیلاب نے پاکستان میں بہت تباہی مچائی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے فرینڈز شپ سنٹر کی افتتاحی تقریب شکرپڑیاں میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی چینی وزیر اعظم وین جیا بائواوروزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی تھے ۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر پٹرولیم نوید قمر ،وزیر ثقافت پیرآفتاب جیلانی سمیت پاکستان اور چین کی بڑی تعداد میں حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ پاک چائینہ فرینڈز شپ کی افتتاحی تقریب سمیت پاک چین دوستی میں مختلف شخصیات کے کردار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑی خوشی کا موقع ہے کہ وہ پاک چائنہ فرینڈز شپ کا افتتاح کر کے ایک نئی دوستی کی علامت کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے بننے والا پاک چائینہ فرینڈز شپ سنٹر دونوں ممالک کی دوستی کا مظہرہے۔ پاکستان کے ساتھ ہماری دوستی ہمیشہ رہے گی اور کوئی بھی قوت اس دوستی کو متاثرنہیں کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ماہرڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بینائی سے محروم پاکستانیوں کاعلاج کریں گی جو بالکل مفت ہوگا۔ جبکہ بیجنگ ہسپتال میں بھی پاکستانیوں کے لئے مفت علاج کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مستحکم کرنے پر وہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاک چین تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کیا جبکہ یہ دوستی سمندر کی طرح گہری ہے،انہوں نے چائنیزقبرستان کی حفاظت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بہت محبت کرنے والی قوم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ سیلاب نے بہت تباہی مچائی اور ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ مشکل وقت میں دوست کے کام آنا دوستی کا تقاضا ہے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان کوچین کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا اور یہ دوستی ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹرایک بہت بڑا تحفہ ہے جبکہ چین کی جانب سے بینائی سے محروم پاکستانیوں کی مدد پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس اقدام سے بہت سے پاکستانیوں کو دوبارہ بینائی ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں موتیے کے دوہزار مریضوں کا چین میں علاج کیا جائیگا۔ جبکہ وہ پوری پاکستانی عوام کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے پاک چین دوستی کی علامت ہے اور عطاء آباد جھیل کے حوالے سے چینی ماہرین پاکستان کی مدد کریں گے۔ واضح رہے کہ پاک چین کلچرل سنٹر تین ارب کی لاگت سے بائیس ماہ کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے اس مرکز کی تعمیر کے لئے تین سو چینی اور دو سو پاکستانی مزدوروں نے حصہ لیا یہ مرکز دونوں ملکوں کی ثقافت کا آئینہ دار ہے اس میں اٹھارہ سو اٹھارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔

بےباک
12-19-2010, 10:40 AM
بینک آف چائنا کا پاکستان میں شاخیں کھولنے کا اعلان

.http://www.urdureporter.com/images/uploads/Bank-Of-China.jpg

اسلام آباد:
دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا جلد پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا۔ بینک کی سینئر ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ پاکستان میں کام پر متفق ہے اور اس سلسلے میں صدر پاکستان اور وزیراعظم سے بات چیت کی جا چکی ہے تاہم آپریشن کا آغاز کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے بھی اس سلسلے میں جلد ملاقات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بینک کی شاخیں کھولنے سے نہ صرف پاک چین دوستی میں مضبوطی آئے گی بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ اس وقت پاک چین باہمی تجارت کا حجم چار ارب ڈالر سے زائد ہے، جو اس سال کے آخر تک دس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

بےباک
12-19-2010, 11:01 AM
اسلام آباد : چین کی جانب سے تعمیر کردہ پاک چین دوستی مرکز پاکستان کے حوالے کردیاگیا ہے۔ چینی وزیراعظم وین جیاباؤ نے کہا ہے کہ پاک چینی دوستی سمندر کی طرح گہری ہے، ہمیشہ زندہ رہے گی۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے چینی ہم منصب وین جیا باؤ نے اسلام آباد میں قائم پاک چین دوستی مرکز کا افتتاح کیا۔ دوستی مرکز بائیس ماہ میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچین کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا پاک چین مرکز دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مظہر ہے۔

پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چینی عوام نے پاکستانیوں کو دوستی کا ایک تحفہ دیا ہے۔ چینی ڈاکٹروں کی مدد سے پاکستان میں موتیے کے مریضوں کا ممکن ہوا۔

اس سے پہلے چین اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اےنے دونوں وزراء اعظم کو متاثرین سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی۔ چینی وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیئے بیس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

بےلگام
05-16-2012, 04:20 AM
بہت اچھے جناب:Ghelyon: