PDA

View Full Version : " ادبی ڈکیتی "



بےباک
12-20-2010, 02:17 AM
ادبی ڈکیتی


تین شاعر کہیں پہ تھے یکجا ۔۔
تذکرہ شعر و شاعری کا تھا ۔۔
پہلا شاعر اکڑ کے یوں بولا ،
میں فنِ شاعری میں ہوں یکتا ،

مجھ کو گر جب شعر کہنا ہوں ،،
اور فورا کہیں پہ پڑھنا ہوں ،
کسی استاد کا خیال لیا ،،،
اور فورا ہی شعر ڈھال دیا ،،

دوسرا بولا اس میں زحمت ہے ،
شعر کو ڈھالنے میں محنت ہے ،،
چوری اور بس خیال کی چوری ،،
کرو میری طرح بڑی چوری ،،

اور میں تو مصرعے ہی مار لیتا ہوں ،
کبھی اشعار جھاڑ دیتا ہوں ،
انہی شعروں کو پڑھ کر محفل میں ،،
خوب محظوظ ہوتا ہوں دل میں ،،

اب تو ان تیسرے کی باری تھی ،،،
اور خاموشی ان پہ طاری تھی ،،
لاکھ پوچھا تو بس وہ یہ بولے ،،
آپ میں کوئی کیا زبان کھولے ،،

میں لُٹا ہوں ہر ایک زمانے میں ،،
قلب پھٹتا ہے ، یہ بتانے میں ،،
اک “مسدس“ جو میں نے لکھا تھا ،
اس کو“ حالی “نے آ کے مانگ لیا ،،

لکھی“ بانگِ درا “ بحسنِ کمال ،،
اس کو بھی مار لے گئے “اقبال ،،
بعد میں کچھ رباعیاں لکھیں ،،
وہ بھی سب “جوش “نے رقم کر لیں ،،

میری نظمیں “مجاز“ نے لے لیں ،،،
ساری غزلیں “فراق“ کو دے دیں ،
گیت “بیکل “ نے سارے مار لیے ،،
اور شعر“ ساغر“ پہ ہم نے وار دیئے ،،

اور سب نے یوں شعر میرے بانٹ لئے،،،
جیسے بازو ہی میرے کاٹ لیئے ،،
جو بھی شاعر ہے ، ہے اسے دہشت ،،
ہے مقولہ یہ سچ میاں وحشت ،،

جس کی لاٹھی ہے بھینس اس کی ہے ،،
گر نہ لاٹھی ہو ، بھینس سب کی ہے ،

------------------ ختم شد ------------------- بشکریہ : علی بیدی وحشت لکھنوی

تانیہ
12-20-2010, 10:45 PM
ہاہا...واہ...واہ ...بہت خوب جی

اوشو
12-25-2010, 02:23 AM
:D بہت خوب شکر ہے چچا غالب کو بخش دیا. ورنہ وہ آ جاتے لاٹھی ٹیکتے ہوئے

سقراط
12-28-2010, 06:02 PM
آخری والا شاعر در اصل میں ہی ہوں
http://www.theholidayspot.com/valentine/graphics/laughing.gif

کا کا سپاہی
12-28-2010, 09:35 PM
ہاہا...واہ...واہ ...بہت خوب

این اے ناصر
04-03-2012, 01:25 PM
واہ بہت خوب ۔ شئیرنگ کا شکریہ