PDA

View Full Version : اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج



حافظ اختر علی
11-09-2014, 12:22 PM
کتاب کا نام
اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islam-ka-hamageer-nizame-sihat-aur-fitri-tarika-ilaj.html)
مصنف
انجینئر سلطان بشیر محمود (http://kitabosunnat.com/musannifeen/eng-sultan-basheer-mehmood.html)
ناشر

مسلم اکادمی لاہور
http://i1053.photobucket.com/albums/s463/kitabosunnat/TitlePages---Islam-Ka-Hamageer-Nizame-Sihat-Aur-Fitri-Tarika-Ilaj.jpg (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islam-ka-hamageer-nizame-sihat-aur-fitri-tarika-ilaj.html)
تبصرہ

بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج ‘‘پاکستان کے معروف اٹامک سائنسدان جناب سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز)کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے تقریبا 236 نسخے جمع فرما دیئے ہیں،جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بڑی حد تک بیماریوں سے محفوظ ہو سکتے ہیں ،اور اگر بیمار ہو بھیجائیں تو مناسب پر ہیز ،سادہ غذا دعا اور ان قدرتی اشیاء کے استعمال سے صحت پا سکتے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

اس کتاب اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (http://kitabosunnat.com/kutub-library/islam-ka-hamageer-nizame-sihat-aur-fitri-tarika-ilaj.html)