PDA

View Full Version : مسئلہ بلوچستان



شاہنواز
11-17-2014, 11:34 PM
مسئلہ بلوچستان
پاکستان میں ستان رہنے کی جگہ بلوچستان کے الفاظ کا ایک بڑا حصہ شا مل ہے اور کیوں نہ ہو بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے- پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اس کا ہر صوبہ کوئی نہ کوئی خوبی لئے ہوئے ہے اگر سند ھ کی طرف دیکھا جائے تو کوئلہ اور گیس کےقدرتی ذخائر موجودہیں، کے پی کے میں پانی کے ذخائر اور بجلی کی پیداوار اور ڈیموں کے لحاظ سے اہم ہے ، صوبہ پنچاب اپنی زرخیزی اور قدرت اور نہروں کے جال اور پانچ دریاؤں کی سرزمین کے لحاظ سے مشہور ہے۔ صوبہ بلوچستان کی پہچان کیا ہے ہم سب کیا بچہ بچہ جانتا ہے قدرتی گیس کے ذخائر ، تیل کے ذخائر، سونے کے ذخائر اور مختلف معدنیات کے ذخائر کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔بلوچستان کی وادیاں اپنے آپ میں ایک حسن چھپائے بیٹھی ہیں ۔اس کی ہر وادی اپنی انفرادی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ صوبہ گوادر پورٹ کے حوالے بھی جانا جاتا ہے جس کی پورٹ تقریبا مکمل ہوچکی ہے ۔ اس وجہ سے اس کی حیثیت مشرق وسطیٰ کی ریاستوں سے کسی طرح کم نہیں ہے کہ اس کا جغرافیہ بھی ان ریاستوں سے ملتا جلتا ہے۔ مجھے اچھی طرح یا د ہے جب میں 90 کی دہائی میں بلوچستان گیا تھا، تقریبا کوئٹہ میں ، میں نے چھ ماہ سے زائد قیام کیا تھا اس وقت یہ صوبہ ترقی کرتا ہوا ایک پرامن علاقہ تھا کوئی دہشت نام کی کوئی چیز ہی نہیں تھی میں نے جب بھی کراچی سے کوئٹہ کا سفر کیا رات کا کیا کہ رات کو بھی یہاں کوئی خطرہ نہیں ہوتا تھا ،ہمارا سفر شام کو 7 بجے شروع ہوتا تھا اور صبح سویرے 7بجے سکون سے کوئٹہ پہنچ جاتے تھے۔ آج میں اس گزرے ہوئے دور کو یاد کرتا ہو اور موجودہ دور کو دیکھتا ہو اور سوچتا ہوں کہ مہمان نواز لوگوں کو کس کی نظر لگ گئی ہے جو لوگ اتنے مہمان نواز تھے آج وہی خون کے پیاسے کیسے ہوگئے جو کل تک بھائی بھائی کہ کر گلے ملتے تھے وہ آج ہماری اور اپنوں کی جان کے دشمن کیوں بن گئے ہیں کیا وجہ ہوئی کہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گورا نہیں ہے ، پہاڑو ں پر جاکر دشمنوں کے اشاروں پر کیوں ناچنے لگے۔ آج بلوچستا ن کے 60 فیصد علاقوں کے اسکولوں کالجز میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا ممنوع کیوں ہے ،پاکستان کا قومی جھنڈا لگانا جرم کیوں بن گیا ہے ، یوم آزادی منانے پر پابندیاں کیوں ہیں اور تو گھروں تک میں یہ ساری پابندیاں کیوں ہیں ؟
ان سب سوالوں کے جوابات کس کے پاس ہیں ،بلوچستان کو اس نہج پر پہنچانے والے کون ہیں؟ کوئٹہ میں قیام کے دوران میرا زیارت کے سفر پر جانا ہوا ہے سیاچن کے بعد سب سے ٹھنڈا علاقہ زیارت ہے جہاں کا درجہ حرارت سردیوں میں منفی 22 ڈگری تک جاپہنچتا ہے ا ور گرمیوں میں اس کا درجہ حرارت 20 سے اوپر مشکل سے ہی جاتا ہے ۔زیارت پہچنے کے بعد ایسا لگا اگر دنیا میں جنت کے بعد کوئی علاقہ ہے تو وہ زیارت ہی ہے اتنا خوب صورت پہاڑوں پر بنا ہوا علاقہ قدرتی تخلیق کا شاہکار وہاں سے ہم قائداعظم ریذیڈنسی جانا ہو۔ جی ہاں وہی ریذ|یڈنسی جس کچھ عرصہ قبل دہشت پسندوں نے مکمل طور پر خاکستر کردیا تھا ۔ بابائے قوم کی عارضی رہائش گا ہ جہاں بابائے قوم نے آخری وقت قیام کیاتھا وہاں بابائے قوم کے استعمال کی روزمرہ کی اشیاء اور جس پر بابائے قوم سوتے بیٹھتے تھے وہ سارا فرنیچر دیکھا جس کی تصویر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے گھومتی ہے ۔ بابائے قوم کو ان ناپلیدوں نے بھی نہ چھوڑا اور ان کا قیمتی اثاثہ نذرآتش کردیا اب پتہ نہیں اندر کیا بچا کہ نہیں ۔اپنی ہی قوم کو گمراہ کرنے والے آج فرانس اور دیگر ممالک میں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنے غیر آقاٖؤں کے حکوم پر اس ملک کو بکھیرنے میں کوئی دقیقہ فراش نہیں چھوڑا ہوا ہے
فرانس ان جلاوطن غداروں کی تصاویر نیٹ پر دستیاب ہیں ، کیا یہ کسی ملک کے حکمران بن سکتے ہیں جو خود عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں اوراپنی عوام کو بھوک پیاس سے ماررہے ہیں ۔ ان کی لڑکیوں کو زندہ زمین میں دفن کرنے کو اپنا ایک اعزاز سمجھتے ہیں
ہماری قوم کب جاگے گی کب ان غداروں کے چنگل سے نکلے گی۔

جاذبہ
11-18-2014, 09:46 PM
اللہ رحم فرمائے ہماری قوم اور پاکستان پر، بلوچستان کے لوگوں کے خیالات ایسے کیوں ہو گئے ہیں مجھے بھی یہ جان کر بہت حیرت ہوئ تھی جب کسی بلوچستان کے رہنے والے کے منہ سے سنا تھا کہ ہمیں بھی آزادی ملے گی جلد - مجھے سنکر بہت حیرت ہو ئ کہ اب کونسی آزادی کی بات ہو رہی ہے
اور یہ لوگ کس ست آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اللہ ہمارے وطن کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین

شاہنواز
11-18-2014, 10:38 PM
ایسے حالات کیوں ہوگئے جب بھی ہم نے کشمیر کی بات کی ہے انڈیا بہادر نے پاکستان میں کسی نہ کسی مقام پر ہمارے خلاف کوئی نہ کوئی نیا محاذ کھولنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی ہے اس سے قبل میں بھی میں نے کئی فورم پر اس مسئلہ کو اجاگر کیا -اس وقت کی حکومت وقت نے ان پر اقدامات بھی کئے جس کی وجہ علیحدگی کی شدت میں کمی تو ہوئی ہے لیکن وہ اپنی جگہ برقرار ہے - یہاں وہی حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ 1971 میں بنگلہ دیش میں کئے گئے تھے لیکن بنگلہ دیش ایک دور دراز مقام پر تھا اور انڈیا کےبارڈر کےساتھ ہے جبکہ بلوچستان انڈیا سے دور ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس شورش کو بپا کرنے کی جہ کارگل کا محاذ بھی ہے جس پر انڈیا بری طرح ناکام ہوا تھا اور پاکستان ایک جیتی ہوئی بازی انڈیا کے حوالے کرگیا ورنہ انڈیا دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا تھا۔

بےباک
11-19-2014, 07:45 PM
http://hamarabalochistan.files.wordpress.com/2014/04/bra_2.jpg?w=645&h=429http://hamarabalochistan.files.wordpress.com/2014/04/bra_3.jpg?w=645&h=429http://hamarabalochistan.files.wordpress.com/2014/04/bra_1.jpg?w=645&h=473

کوئٹہ میں تقریبا ایک سو ٹن بارودی سامان پکڑا گیا ،
http://hamarabalochistan.files.wordpress.com/2013/08/explosive.jpg

بےباک
11-19-2014, 08:28 PM
بلیک واٹر کی پاکستان میں اور عراق میں کاروائیاں
دیکھئے اس مضمون کو ،
https://alaiwah.wordpress.com/tag/blackwater/

بےباک
11-19-2014, 08:30 PM
http://4.bp.blogspot.com/_sCIJTy6znaw/TQCEpmEADRI/AAAAAAAAAMA/OtTMDWp-TsA/s1600/Picture+4.png
http://1.bp.blogspot.com/_sCIJTy6znaw/TQCEd3-iYsI/AAAAAAAAAL8/agEaXv46e5M/s1600/Picture+3.png

بےباک
11-19-2014, 08:33 PM
http://4.bp.blogspot.com/_vW1GG83Zr1U/TQE4Gwwpa8I/AAAAAAAAHQ8/yXk0tcdLVjo/s1600/JANG%2BFALSE%2BWIKILEAKS%2B1.gif

شاہنواز
11-20-2014, 01:14 AM
ابھی مزید بہت سے حقائق ہیں جو یہا بیان ہی نہیں کئے گئے پھر بھی ہماری قوم کویہ بات سمجھ ن ہی نہیں آتی

Shanzeh
03-24-2015, 11:23 PM
بلیک واٹر کی پاکستان میں اور عراق میں کاروائیاں
دیکھئے اس مضمون کو ،

https://alaiwah.wordpress.com/tag/blackwater/ (https://alaiwah.wordpress.com/tag/blackwater/)


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


يہ واضح رہے کہ بليک واٹر نہ تو امريکی حکومت کا حصہ ہے اور نہ ہی امريکی فوج سے اس کا کوئ تعلق ہے۔ يہ سيکورٹی سے وابستہ ايک نجی کمپنی ہے جس کی خدمات کوئ بھی حکومت يا نجی کمپنی حفاظت کے زمرے ميں لے سکتی ہے۔

يہ ذمہ داری کلی طور پر پاکستانی حکومت کی ہے کہ وہ پاکستان کے اندر رہنے اور کام کرنے والے ہر غير ملکی شہری کو ضروری تفتيشی مراحل سے گزارے۔ پاکستان ايک خودمختار ملک ہے جو اس بات کا مکمل اختيار رکھتا ہے کہ کسی بھی غير ملکی شخص کا ويزہ منظور يا مسترد کرے۔ اس کام کی تکميل کے ليے درجنوں کی تعداد ميں حکومتی ادارے اور اہلکار موجود ہيں۔

پاکستان کی بے شمار ايجينسياں پاکستان کے اندر موجود ہر غير ملکی کی نقل وحرکت پر نظر رکھتی ہيں۔ يہاں تک کہ ہوٹلز، موٹلز اور گيسٹ ہاؤس بھی اس بات کے پابند ہيں کہ وہ رہائش پذير غير ملکيوں کے کوائف حکومتی اہلکاروں کو مہيا کريں۔ اسی طرح ائرپورٹس پر غير ملکيوں کے کوائف کے حوالے سے سيکورٹی کے انتظامات سے سب واقف ہيں۔

اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں کام کرنے والا ہر شخص رائج عالمی قوانين اور قواعد وضوابط کے عين مطابق کام کر رہا ہے اور اس ضمن ميں امريکی سفارت خانے کو حکومت پاکستان کی مکمل منظوری اور تعاون بھی حاصل ہے۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


(digitaloutreach@state.gov)digitaloutreach@state.g ov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

http://www.facebook.com/USDOTUrdu