PDA

View Full Version : کھونے والا پاتا ہے...



جاذبہ
11-18-2014, 08:31 AM
اگر کوئی آدمی خدا کا طالب ہے تو گویا وہ ایک قسم کا مسافر ہے...اگر وہ اپنی منزل پر پہنچنا چاہتا ہے تو اس کی ایک ہی لازمی شرط ہے وہ یہ کہ اپنی سابقہ جگہ کو چھوڑنے پر راضی ہو جائے...

اس کے بعد ہی وہ اپنی مطلوب خدائی منزل پر پہنچنے کی خوشی حاصل کرسکتا ہے...دنیا کا نظام اس طرح بنا ہے کہ یہاں لینے کے لیے دینا پڑتا ہے...یہاں کھونے میں پانے کا راز چھپا ہے..

اپ اگر ایک نفع بخش تجارت کے مالک بننا چاہتے ہیں تو پہلے اپنا اثاثہ اس میں کھپانا پڑے گا...
اگر اپ اپنے کھیت میں ہری بھری فصل کو دیکھ کر اپنی انکھیں ٹھنڈی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے بیج کے ذخیرے کو مٹی میں ملا دینا ہوگا...
اگر اپ دولت مند بننا چاہتے ہیں تو ضروری ہوگا کہ اپنے اپ کو فضول خرچی سے باز رکھیں...
جو ذرہ نہ پھٹے وہ کبھی ایٹمی طاقت نہیں بنتا... جو دانہ اپنے اپ کو فنا نہ کرے وہ کبھی درخت کی صورت اختیار نہیں کرتا... جو شخص ذاتی مفاد کو قربان نہ کرے وہ کبھی اجتماعی مفاد کو قائم کرنے کا کریڈٹ نہیں پاتا...
یہی معاملہ خدا کا بھی ہے کوئی شخص خدا والا اس وقت بنتا ہے جب وہ خدا کی خاطر اپنے اپ کو حذف کرے...جو شخص اپنے وجود کو حذف کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا وہ کبھی خدا والا نہیں بنتا...
......."خدا کو پانے کے لیے اپنے آپ کو کھونا پڑتا ہے"..........
یہی ایک لفظ میں خدا کو پانے کا راز ہے جو شخص اپنے آپ کو بھی پانا چاہے اور خدا کو بھی وہ صرف اپنے آپ کو پائے گا...ایسا آدمی کبھی خدا کو پانے والا نہیں بن سکتا...
مولانا وحیدالدین...

تانیہ
11-18-2014, 05:24 PM
بہت زبردست
تھینکس