PDA

View Full Version : ہمارے سیاستدان اور سینڈوچ عوام



شاہنواز
11-20-2014, 03:13 PM
ہمارے سیاستدان اور سینڈوچ عوام
ہمارے سیاستدانوں نے عوام کو سینڈوچ بنا لیا ہے جب دل چاہتا ہے کھالیتے ہیں جب دل چاہتا ہے پھینک دیتے ہیں-
ہماری عوام بھی خوب ہے ان کو بھی سینڈوچ بننے کا شوق ہوتا ہے لگتا ہے عوام کو سینڈوچ بہت پسند ہے جسکی وجہ سے ان کو
سینڈوچ بننے کا شوق ہوتا ہے -کوئی بھی مسئلہ ہو اس مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے اس پر بحث مباحثہ شروع کردیا جاتا ہے -اور
سابقہ دور حکومت پر الزامات لگانا شروع کردئے جاتے ہیں لیکن الزامات لگاتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ سابقہ دور میں ان کے
اپنے کتنے دور حکومت میں گزرے اور یہ کب تک مارشل لاء کا رونا روتے رہیں گے -تھرمیں قحط سالی اور اور بھوک پیاس سے عوام
پھول سے بچے بلک بلک کر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑرہے ہیں اور ہماری سندھ حکومت کہتی ہے کہ پورے پاکستان میں بچوں کی اموات
ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیوں نہیں بولا جاتا-اپنے کرتوتوں پر اور عوام کی بھلائی سے بچنے کے لئے لبادہ اوڑھنے کی ایک ناکام
کوشش کی جاتی ہے -اب محترم بابا وزیراعلٰی صاحب نے ایک بیان میں اپنی نااہلی کا ثبوت یوں دیا کہ دوران سندھ اسمبلی اجلاس میں
ان کا بیان کہ تھر میں اس سے قبل بھی اموات ہوتی رہیں ہیں پہلے میڈیا آزاد نہیں تھا اب آزاد ہے تو اس کو بیان کررہا ہے تو جناب
عالی اپنی گزشتہ دورحکومت کا بھانڈا تو خود ہی پھوڑدیا اپنا مقدمہ خود ہی ہاردیا عوام کی عدالت میں-تھر کا یا پاکستان کے عوام کا مسئلہ کسی ایک
پارٹی کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے عوام کا چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں ہو-جب بھی کوئی مسئلہ ہوتو اس میں لمبے اجلاس شروع
ہوجاتے ہیں اور ایک نہ ختم ہونے والا تنقیدی مسئلہ شروع ہوجاتا ہے اور عوامی مسئلہ جوں کا توں رہ جاتا ہے اور ایک دوسرے کو لعن طعن شروع
کردی جاتی ہے ۔جس وقت اسمبلی کے اپنے مسائل ہیں ارکان کے اپنے مسائلہ ہوتے ہیں ایک جھٹکے میں بل پیش ہوتا ہے اور قانون بن کر
پاس بھی ہوجاتا ہے -اسی طرح عوام کے لئے کیوں نہیں کیا جاتا ہے عوام سے کس بات کی تمام پاکستانی سیاسی پارٹیاں دشمنیاں کرتیں ہیں اور کیوں
یہ عوام کے ووٹوں برسراقتدار آتے ہیں کئی ایسا قانون بھی ہونا چاہئے کہ اگرعوام ڈھائی سال کی کارکردگی سے حکومت وقت کی کارکردگی سے مطمئن
نہیں ہوتی تو اس کو اقتدار سے نکال باہر کرے اگرایسا کوئی قانون بن جائے تو پھر ہر نئی آنے والی حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر پوری توجہ
دی گی کہ اس کو خوف ہوگا کہ اگر ہم نے عوام کے مسائلہ حل نہ کئے تو عوام اپنی طاقت کےمطابق ان کو نکال باہر کرے گی-

اوشو
11-21-2014, 10:33 PM
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے ، انجامِ گلستاں کیا ہو گا!